وہ فلمیں اور شوز جن میں ٹرمپ نے کیمیو رول ادا کیا
کاملا ہیرس کو شکست دیکر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کو شکست دیکر ریپبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے۔
مختلف تنازعات میں گھرے رہنے اور متعدد کیسز کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوگئے بلکہ انکی جماعت ریپبلکنز نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھرپور انتخابی کامیابی حاصل کرنے والے سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ سیاست میں آنے سے قبل اور ابتدائی سیاسی کریئر کے دوران بھی کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں باقاعدگی سے کیمیو رول بھی ادا کر چکے ہیں۔
اِن فلموں اور شوز میں ٹرمپ اپنا ہی کردار ادا کرتے تھے اور اکثر اپنے بزنس اور دولت کی تشہیر کرتے نظر آتے تھے، اِن میں سے چند فلموں اور ٹی وی شوز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں؛
Ghosts Can't Do It
سال 1989 میں ریلیز ہونے والی رومینٹک کامیڈی فلم 'Ghosts Can't Do It' میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیو رول ادا کیا تھا۔
فلم کے ایک سین میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک خاتون کو کاروباری مشورے دیتے نظر آئے۔
Home Alone 2
سال 1992 میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ Home Alone 2: Lost in New York فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کا چند لمحوں پر محیط کیمیو رول کافی مقبول سمجھا جاتا ہے۔
فلم کا ایک سین ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرملکیت ہوٹل میں شوٹ ہوا تھا، اس سین میں مرکزی کردار کیوِن ہوٹل میں راستہ بھٹک جاتا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد طلب کرتا ہے جو اسے اشارے سے صحیح سمت بتاتے ہیں۔
The Little Rascals
سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم The Little Rascals میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی کرداروں میں سے ایک والڈو جانسٹن کے امیر والد کا مختصر کردار ادا کیا تھا۔
ایک سین میں وہ فون پر والڈو سے بات کرتے ہوئے یہ مذاحیہ جملہ کہتے ہیں کہ 'والڈو، تم پیسوں سے خریدے گئے بہترین بیٹے ہو'۔
Across the Sea of Time
سال 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم Across the Sea of Time میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیمیو رول ادا کر چکے ہیں۔
اس فیملی فرینڈلی ایڈونچر فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک شہر آنے والے ایک نوجوان لڑکے کا استقبال کرتے ہیں۔
54
سال 1998 میں نیویارک کے مشہور نائٹ کلب 'اسٹوڈیو 54' پر مبنی ڈرامے '54' میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیو رول ادا کیا تھا۔
ڈرامے کے ایک سین میں وہ ایک پارٹی میں جاتے ہیں اور مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔
Celebrity
سال 1998 میں ووڈی ایلن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس کامیڈی ڈرامے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیو رول ادا کیا تھا۔
ڈرامے کے ایک سین میں وہ ایک پُرتعیش تقریب میں نیویارک کی دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
Sex and the City
مشہور زمانہ ٹی وی شو Sex and the City میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیمیو رول ادا کر چکے ہیں۔
شو کے سیزن 2 کے آٹھویں قسط میں ٹرمپ ایک کردار کے ساتھ اپنے 'ٹرمپ ٹاور' کے بارے میں بات کرتے نظر آتے ہیں۔
Zoolander
سال 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کیمیو رول میں اپنی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ اپیئرینس دی۔
اس سین میں وہ فلم کے مرکزی کردار فیشن ماڈل ڈیریک زولینڈر کے بارے میں بات کرتے نظر آتے ہیں۔
Two Weeks Notice
سال 2002 میں ریلیز ہونے والی یہ کامیڈی فلم ایک ارب پتی شخص جارج ویڈ اور اس کے مایوس اسسٹنٹ کے بارے میں ہے جو جاب چھوڑنے پر مصر ہے۔
فلم کے ایک سین میں ٹرمپ، جارج ویڈ کے ساتھ اُن کے اسسٹنٹ کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔
Days of our Lives
سال 2005 میں ریلیز ہونے والی Days of our Lives وہی فلم ہے جسکی شوٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے بارے میں آف دی ریکارڈ متنازع ترین گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی تھی جسکا حوالہ آج بھی انکے مخالفین دیتے نظر آتے ہیں۔
فلم میں ٹرمپ کا کیمیو رول بھی زیادہ مختلف نہیں تھا، جس میں اداکارہ نکول واکر اُن سے گزارش کرتی ہیں کہ وہ انہیں نوکری دیدیں اور بدلے میں وہ ٹرمپ کے ساتھ سونے کیلئے تیار ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی