ثانیہ مرز ا نے بیٹے کی سالگرہ پر فٹبال کا میلا سجا دیا
اذہان مرزا ملک کو ٹینس اور کرکٹ نہیں بلکہ فٹبال سے محبت
بھارتی سابق ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کو اسپشیل بناتے ہوئے ٹینس کے بجائے فٹبال تھیم کا انتخاب کیا۔
ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کا ایک ایسا نام ہیں جنکو نہ صرف ٹینس سے لگاؤ رکھنے والے بلکہ کرکٹ فینز بھی جانتے ہیں اور اسکی وجہ انکی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی تھی۔
ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔
رواں سال ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا کی چھٹی سالگرہ منائی اور پہلے تصاویر اور پھر خاص پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔
ثانیہ مرزا نے دبئی کے 'ریئل میڈرڈ ورلڈ' میں سالگرہ منائی جہاں اذہان مرزا ملک اپنے دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے انجوئے کرتے بھی نظر آئے۔
برتھ ڈے ویڈیو میں ثانیہ مرزا کی والدہ بھی نظر آئیں جو نواسے کی سالگرہ پر بے انتہا خوش نظر آ ئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ' لڑکے، فٹبال اور سالگرہ، اذہان کیلئے پرفیکٹ سالگرہ'۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اذہان کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں اور ثانیہ مرزا کا بیٹے کو ٹینس کے بجائے اس کی پسند کا کھیل کھیلنے کی جانب راغب ہونے دینے پر تعریف بھی کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی