امریکی صدارتی انتخاب، دی سمپسنز کی کونسی پیشگوئی غلط ثابت؟
کارٹون سیریز میں حیرت انگیز طور پرمستقبل کے کئی واقعات کی پیشگوئی ہوچکی ہے۔
کارٹونز تخلیق کرنے کا مقصد بچوں کو ان کی ذہنی سطح پر تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے کیونکہ بچوں کے اذہان تصوراتی خیالات کو جلدی کیچ کرتے ہیں۔
دی سمپسنز بھی بچوں کے لیے بنایا گیا ایک ایسا ہی شو ہے جسے کئی دہائیوں سے پیش کیا جارہا ہے تاہم اب اس کی وجہ شہرت کچھ اور ہے۔
سمپسنز میں دکھائے جانے والے کئی مناظر حیرت انگیز طور پر حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں جس پر پوری دنیا حیران نظر آتی ہے۔
اس کارٹون سیریز نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو آگے چل کر بالکل سچ ثابت ہوئیں ، تاہم اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکا کہ اس کارٹون میں آخر کون سی ایسی بات ہے جس کی وجہ سے اس کی پیشگوئیاں بالکل درست ثابت ہوتی ہیں۔
بعض لوگ اس کارٹون سیریز کے بارے میں سازشی تھیوریاں بھی بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
تاہم سمپسن کارٹون سیریز کی ایک ایسی ہی پیش گوئی کاملا ہیرس کی امریکی صدر بننے کے حوالے سے کی گئی تھی جو پوری نہ ہوسکی۔
سن 2000 میں پیش کی جانے والی ایک قسط میں لیزا سمپسن نامی کارٹون کریکٹر کو 2030 میں امریکی صدر بنتے ہوئے دکھایا گیا تھا، لیزا سمپسن کاملا ہیرس ہی کی طرح موتیوں کی مالا پہنی ہوئی تھیں۔
اس سین کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتے ہی کھلبلی مچ گئی اور کافی لوگوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی کہ اب کاملا ہیرس ہی امریکی صدر ہوں گی کیونکہ سمپسن کارٹون سیریز میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی تھی جو کہ پوری ہوچکی ہے۔
تاہم اس مرتبہ کافی چرچہ ہونے کے باوجود کاملا ہیرس کے حوالے سے اس شو کی پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی۔
سمپسن امریکا کا ایک طویل انیمیشن کارٹون ہے جس کی پہلی قسط 18 دسمبر 1989 کو ریلیز کی گئی تھی۔
3 دہائیوں سے جاری اس کارٹون سیریز نے اپنے مختلف سینز کے ذریعے بین الاقوامی منظر نامے پر اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت حاصل کی ہے۔۔
سن 2000 میں اس کارٹون سیریز کی 18 ویں قسط کے ایک سین میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدر دکھایا گیا تھا جو کہ 2016 میں واقعی انجام پاگیا۔
اس قسط میں ایک ایسا سین بھی پیش کیا گیا جو ہو بہو حقیقت میں سامنے آیا۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک برقی زینے سے گزر رہے ہیں اور اس وقت ایک شخص کے ہاتھ سے پلے کارڈ گرجاتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی