بالی ووڈ

انیل کپور کی مشہور کامیڈی فلموں پر ایک نظر

فلم ویلکم میں مجنوں بھائی کے کردار میں انیل کپور نےکامیڈی کی بہترین پرفارمنس دی۔

Web Desk

انیل کپور کی مشہور کامیڈی فلموں پر ایک نظر

فلم ویلکم میں مجنوں بھائی کے کردار میں انیل کپور نےکامیڈی کی بہترین پرفارمنس دی۔

انیل کپور کے کردار مسٹر انڈیا کو خاصی شہرت ملی تھی۔
انیل کپور کے کردار مسٹر انڈیا کو خاصی شہرت ملی تھی۔

اپنے چار دہائیوں کے فلمی سفر میں بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور اسکرین پر ہر قسم کے کردار ادا کرچکے ہیں۔

چاہے کسی بھی نوعیت کا کردار ہو انیل کپور نے اپنی اداکاری سے اسکرین پر ان کرداروں میں جان ڈالی ہے۔

چاہے فلم 'وہ سات دن' کے پریم پرتاپ سنگھ ہوں، 'رام لکھن' کے لکھن ہوں، یا 'نائیک' کے شیواجی راؤ یا پھر 'ویلکم' کے مجنوں ایسے ہی کردار ہیں جو نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

انیل کپور نے 1980 اور 90 کی دہائی میں ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلمیں دیں، ان کی جوڑی سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی۔

انہوں نے نئی صدی کی پہلی دہائی کے وسط میں اچانک کامیڈی کرداروں میں جان ڈال کر سب کو حیران کردیا، پچھلی نسل جو رام لکھن کے نام سے ان کو جانتی تھی اب مجنوں بھائی کے نام سے جاننے لگی۔

ہم ذیل میں انیل کپور کی کچھ ایسی فلموں کی بات کریں گے جن میں انہوں نے کامیڈی کے بھرپور جلوے دکھائے۔

ویلکم

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

2007 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انیل کپور کے اندر چھپا کامیڈین دریافت کیا گیا، اس فلم میں انیل کپورنے مجنوں بھائی کا کردار ادا کیا جس کے ڈائیلاگ آج بھی ناظرین کو بھولے نہیں بھولتے، فلم میں ان کی نانا پاٹیکر کے ساتھ جوڑی بہت مقبول ہوئی۔

نو انٹری

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل 

2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نواِنٹری’ میں انیل کپور نے ایک ایسے شوہر کا کردار ادا کیا جسے اس کی بیوی شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جب کہ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے۔

فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، دیگر کرداروں کے ساتھ نوک جھونک میں فلم میں کامیڈی کا گہرا تاثر سامنے آیا ہے جس میں انیل کپور کا بھی بڑا حصہ شامل ہے۔

بیوی نمبر 1

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

اس فلم میں بھی سلمان خان کے ساتھ انیل کپور کو دکھایا گیا ہے، 1999 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان اور انیل کپور کو آپس میں دوست دکھایا گیا ہے۔

جب سلمان خان اپنی بیوی کو دھوکا دیکر کسی اور لڑکی سے افیئر چلاتے ہیں تو اس دوران انیل کپور کی جانب سے چھوڑے جانے والے چٹکلے فلم کو کامیڈی کی جانب دھکیل دیتے ہیں۔

ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل 

2019 میں پردے پر سامنے آنے والی اس فلم کا نام انیل کپور کے مشہور گانے ‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ سے لیا گیا ہے۔

 فلم میں انیل کپور کے ساتھ ان کی حقیقی بیٹی سونم کپور بھی ان کی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں، یہ ایک باپ کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن بیٹی اپنی محبت کو سب سے چھپائے پھرتی ہے، ہلکی پھلکی کامیڈی سے مزین اس فلم میں انیل کپور کے شگفتہ جملے جان ڈال دیتے ہیں۔