ٹیکنالوجی

16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

سوشل میڈیا بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، وزیراعظم

Web Desk

16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

سوشل میڈیا بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، وزیراعظم

سوشل میڈیا کے بچوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے بچوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے  16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کے اثرات ہمارے بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ ٹیک کمپنیاں عمر کی حد کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ہوں گی اور اگر ریگولیٹرز نے نوجوان صارفین کو کسی شگاف سے داخل ہوتے دیکھا تو انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آسٹریلیا سوشل میڈیا کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے والی قوموں میں سب سے آگے ہے اور عمر کی مجوزہ حد بچوں کے لیے دنیا کے سخت ترین اقدامات میں شامل ہوگی۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اسے ختم کررہا ہوں، یہ ایک ماں اور باپ کے لیے ہے۔

نومبر کے آخر میں پارلیمنٹ میں متعارف کرائے جانے سے قبل نئے قوانین اس ہفتے ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کو پیش کیے جائیں گے۔

جب یہ نئے قوانین منظور ہوجائیں گے تو ٹیک پلیٹ فارمز کو ایک سال کی رعایتی مدت دی جائے گی تاکہ یہ طریقہ کار وضع کیا جائے کہ اس پابندی کا اطلاق کیسے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ظاہر کرنے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پلیٹ فارم تک بچوں کی رسائی کو روکنے کے لیے معقول اقدامات کر رہے ہیں، یہ ذمہ داری والدین یا نوجوانوں پر نہیں ہوگی۔'

دوسری جانب فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا کہ وہ 'عمر کی کسی بھی حد کا احترام کرے گی جو حکومت متعارف کرانا چاہتی ہے'۔

تاہم میٹا کے سیفٹی کے سربراہ اینٹیگون ڈیوس نے کہا کہ آسٹریلیا کو اس بارے میں احتیاط سے سوچنا چاہیے کہ ان پابندیوں کو کیسے لاگو کیا گیا۔

اسنیپ چیٹ نے سوشل میڈیا انڈسٹری کے کمیشن ڈی آئی جی آئی کے ایک بیان کی طرف اشارہ کیا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ پابندی نوجوانوں کو 'ذہنی صحت کی مدد' تک رسائی سے روک سکتی ہے۔

ڈی آئی جی آئی کے ترجمان نے کہا کہ تیراکی میں خطرات ہیں، لیکن ہم نوجوانوں کے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی نہیں لگاتے، ہم انہیں جھنڈوں کے درمیان تیرنا سکھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹک نے اس معاملے پر کوئی بیان دینے سے احتراز کیا ہے۔

تازہ ترین