کھیل

ایمان خلیف کی 'لیک میڈیکل رپورٹ' پر قانونی کارروائی

مبینہ لیکڈ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ باکسر میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

Web Desk

ایمان خلیف کی 'لیک میڈیکل رپورٹ' پر قانونی کارروائی

مبینہ لیکڈ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ باکسر میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

ایمان خلیف کی صنفی حیثیت کا تنازع اولمپک میں سامنے آیا۔
ایمان خلیف کی صنفی حیثیت کا تنازع اولمپک میں سامنے آیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےکہا  ہے کہ الجزائر کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر ایمان خلیف جن کی صنفی حیثیت پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا، وہ میڈیکل ریکارڈ کے لیک ہونے کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔

رواں ہفتے فرانس میں شائع ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 سالہ خلیف میں XY یا مردانہ کروموسوم کے علاوہ جسمانی طور پر بھی مخصوص مردانہ خصوصیات ہیں۔

ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک بار پر ان کی صنف کے حوالے سے تنازع اٹھ کھڑا ہوا اور مخالفین نے ان سے میڈل واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ ایمان خلیف نے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کے دوران اس صورتحال پر تبصرہ کیا تھا، اور تازہ ترین رپورٹنگ کے جواب میں مقدمہ کی تیاری بھی کر رہی ہیں'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'آئی او سی قانونی کارروائی کے دوران، یا غیر تصدیق شدہ دستاویزات کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی جن کی اصل کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔'

آئی او سی نے مزید کہا کہ ایمان خلیف  2021 میں ٹوکیو اولمپکس اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (IBA) کی عالمی چیمپئن شپ اور IBA سے منظور شدہ ٹورنامنٹس سمیت کئی برسوں سے بین الاقوامی مقابلوں میں خواتین کے زمرے میں حصہ لیتی آرہی ہیں بشمول

آئی او سی نے مزید کہا کہ اسے 'اس بدسلوکی سے دکھ ہوا جو ایمان خلیف کے ساتھ اس وقت روا رکھی جارہی ہے'۔

ایمان خلیف صنفی تنازع

 پیرس اولمپکس 2024 میں یکم اگست کو ہونےوالے ویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری کے راؤنڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ تھا۔

یہ فائٹ صرف 46 سیکنڈز جاری رہی تھی،جس کے بعد اطالوی باکسر نے لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ الجیرین باکسر میں خاتون سے زیادہ مردوں والی خصوصیات ہیں اور اُن کے مکوں میں بہت زیادہ طاقت تھی۔

اس مقابلے کے بعد ایمان خلیف کو نہ صرف صنفی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا تھا بلکہ دنیا بھر میں جنسی شناخت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

علاوہ ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشہور رائٹر جے کے رولنگ سمیت کئی شخصیات نے ایمان خلیف پر مرد یا خواجہ سرا ہونے کے الزامات لگائے تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس بوچ نے باکسر کی حمایت میں بیان دیا۔

تازہ ترین