وائرل اسٹوریز

صبا قمر اور نعمان اعجاز کی نازیبا ویڈیو تنقید کی زد میں

فینز نے دونوں فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Web Desk

صبا قمر اور نعمان اعجاز کی نازیبا ویڈیو تنقید کی زد میں

فینز نے دونوں فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز اور دلکش اداکارہ صبا قمر کے درمیان عکسبند ہونے والے نازیبا سین پر شدید تنقید ہونے لگی۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر دونوں ہی کا شمار پاکستان کے ایسے ورسٹائل فنکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

صبا قمر کے مشہور ڈراموں میں 'چیخ' ، 'میں چاند سی' ، ' فراڈ' ، 'سرِ راہ' 'متاعِ جان ہے تو' اور 'پانی جیسا پیار ہے' شامل ہیں جبکہ نعمان اعجاز کے سپر ہٹ ڈراموں کی فہرست بھی کوئی چھوٹی نہیں جن میں 'سنگِ مرمر' ، سنگِ ماہ' ، 'ڈر سی جاتی ہے صلہ' ، 'او رنگریزا' ، 'دشت' ، 'نورپور کی رانی' و دیگر شامل ہیں تاہم ان دنوں وہ 'دنیاپور' اور 'بسمل' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

دونوں سپر اسٹارز نے ایک ساتھ بھی چند ڈرامے کیے ہیں جن میں 'الّو برائے فروخت نہیں' ، 'جو چلے تو جان سے گزر گئے' ، 'میں ستارہ' اور مسز اینڈ مسٹر شمیم' شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک بولڈ ویڈیو زیرِ گردش ہے جو انکی ویب سیریز 'مسز اینڈ مسٹر شمیم' کی ہے۔

یہ ویب سیریز 'زی فائیو' نے پروڈیوس کی جسکی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئی جس کو ایڈز ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ باوضو ہوتے ہیں اس کام کے لیے، حد ہے نعمان بھائی' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' حد ہوگئی بے حیائی کی، لگا کسی نیٹ فلکس کی سیریز کا سین ہے'۔

تازہ ترین