کھیل

چیمپئنز ٹرافی؛ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر پی سی بی کیجانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی

Web Desk

چیمپئنز ٹرافی؛ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر پی سی بی کیجانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کو برسوں بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی ہے لیکن بھارت کو یہ بات ایک آنکھ نہیں بھا رہی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام رکن ممالک نے آئی سی سی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر تاحال رضامندی ظاہر نہیں کی اور فیصلے کو بھارتی حکومت سے مشاورت سے مشروط کیا ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری نہیں دیتی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 'گنجائش' پیدا کرنے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، اس صورت میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں دبئی یا شارجہ میں کھیلے گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی کا خیال ہے کہ اگر بھارتی حکومت ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری نہیں دیتی تو شیڈول میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، امکان ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی یا شارجہ میں کھیلے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کا اصرار ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 11 نومبر کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردے کیونکہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہوتا تو پی سی بی کے پاس ٹورنامنٹ کیلئے بیک اپ پلان پہلے سے ہی موجود ہے لہٰذا اعلان میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی اِس رپورٹ پر پی سی بی کیجانب سے تاحال کوئی تردید یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین