فلم / ٹی وی

ہانیہ عامر کا 'کبھی میں کبھی تم' کے سیزن 2 کی طرف اشارہ؟

'کبھی میں کبھی تم' کی کہانی' آگے' بڑھنے کے مرحلے میں داخل؟

Web Desk

ہانیہ عامر کا 'کبھی میں کبھی تم' کے سیزن 2 کی طرف اشارہ؟

'کبھی میں کبھی تم' کی کہانی' آگے' بڑھنے کے مرحلے میں داخل؟

ہانیہ عامر نے بھی کبھی میں کبھی تم سیزن 2 کا اشارہ دیدیا
ہانیہ عامر نے بھی 'کبھی میں کبھی تم' سیزن 2 کا اشارہ دیدیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' کے سیزن 2 کا اشارہ دے کر فینز کو متجسس کردیا۔

'کبھی میں کبھی تم' اپنے شاندار کامیابی کے سبب پاکستانی بہترین ڈراموں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

'کبھی میں کبھی تم' چار مہینے ٹی وی سکرینز پر پیر اور منگل کی رات نشر ہوا اور اپنی منفرد کہانی اور تمام اداکاروں کی حقیقت پسند اداکاری کے سبب سپر ہٹ بن گیا۔

ڈراما کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 5 نومبر کی رات ٹی وی اسکرینز کے علاوہ یوٹیوب پر پاکستان کے ٹھیک 8 بجے اپ لوڈ کردیا گیا جس کو دنیا بھر سے فینز نے لائیو دیکھا جبکہ پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں میگا ایپیسوڈ لگائی گئی جس کو دیکھنے بڑی تعداد میں فینز پہنچے۔

یوں تو ناظرین یہی چاہتے تھے کہ اختتام پر مصطفیٰ اور شرجینا تمام گلے شکوے بھلا کر پھر سے ایک ہو جائیں اور ڈرامے کے اختتام پر ایسا ہی ہوا لیکن پھر بھی ناظرین تشنائے لب رہ گئے اور رُباب، نتاشا کے بارے میں مختلف سوالات کرتے دکھے کہ انکا کیا ہوا آگے؟

بعض ناظرین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ اور شرجینا کی صلح کے بعد انکی فیملی آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی معلوم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ دونوں نے کونسے کرائے کے گھر کو اپنا مستقل پتا بنایا۔

ڈرامے کا اختتام خوشگوار موڑ پر ہونے کے بعد ذہن میں آنے والے سوالوں کو اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر سیزن 2 کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

ڈرامے کے ایک ڈائے ہارٹ فین نے لکھا کہ 'اتنی جلدی اختتام کردیا، کہانی طویل کر کے دکھائ جانی چاہئے تھے، کس گھر میں رہے، بیٹا یا بیٹی ہوئے کہ نہیں ہوئے؟ کچھ تو بتاتے یہ کیا بس دونوں کو لڑاتے رہے پھر آخری قسط میں ایک کردیا اور الوداع کہہ گئے'۔

سیزن 2 کی ڈیمانڈ کے دوران ہی ہانیہ عامر کا اختتام سے قبل شیئر کیے گئے الوداعی پوسٹ کےکمنٹ سیکشن میں خود ڈرامے کے ہدایتکار نے ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ایسی گفتگو کی جو سیزن 2 کی جانب اشارہ ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہدایتکار بدر محمود نے لکھا کہ 'آگے؟ ' جس ہر ہانیہ عامر نے بھی فینز کو متوجہ کرنے کیلئے لکھا کہ 'بتاتے ہیں'۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ کی ڈرامے کے اختتام سے قبل شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا خاص جملہ "یہ 'الوداع' نہیں بلکہ 'جلد ملیں گے' ہے " بھی ناظرین کو سیزن 2 کی جانب اشارہ معلوم ہوا۔

تازہ ترین