دوسرا ون ڈے؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
آسٹریلوی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی
دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی مدد سے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو پاکستان نے 26 اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرکے فتح حاصل کی۔
آسٹریلیا کی اننگنز
آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر حاصل کر لی جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
بعد ازاں میزبان ٹیم کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش لیکن حارث رؤف نے اسے ناکام بنا دیا، انہوں نے جوش انگلس کو 18 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی، انہوں نے مارنس لبوشین کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے 101 رنز پر پانچویں وکٹ حاصل کی، اس مرتبہ اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر واپس پویلین جانا پڑا۔
آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121 اور ساتویں وکٹ 129 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی جبکہ آٹھویں وکٹ 130 رنز پر نسیم شاہ نے لی۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی نویں وکٹ 146 رنز پر گری، کپتان پیٹ کمنز کو حارث رؤف نے 13 رنز پر آؤٹ کیا، آسٹریلیا کی آخری وکٹ 163 رنز پر گری جب ایڈم زیمپا کو شاہین آفریدی نے 18 رنز پر آؤٹ کیا۔
یوں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل 50 اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط اور شاندار آغاز فراہم کیا اور 137 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، 137 پر پاکستان کی پہلی وکٹ صائم ایوب کی صورت میں گری، صائم ایوب 82 رنز بنا سکے، انکی وکٹ ایڈم زمپا نے لی۔
عبداللّٰہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 164 رنز کا ہدف 26.3 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا۔
سیریز کا اگلا اور فیصلہ کُن میچ اتوار 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، میٹ شارٹ، جیک فریزر-میک گرک، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی