ویرات کوہلی نے اپنی 36 ویں سالگرہ کیسے منائی؟
سمجھدار ہونے کا تو پتہ نہیں لیکن میں بڑا ضرور ہوگیا ہوں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی اپنی مصروف زندگی کے باوجود اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور اپنے بچوں، وامیکا اور اکائے کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
کرکٹر نے 5 نومبر 2024 کو اپنی 36ویں سالگرہ اپنے خاندان کے ساتھ منائی، ویرات نے 36 ویں سالگرہ کو ‘سب سے پُرسکون’ سالگرہ قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ یہ ان کی بیٹی کے لیے تھی۔
ویرات کوہلی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایونٹ میں شریک ہوئے، ایونٹ کے دوران گفتگو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایک اور سال بڑا ہونے کے بعد وہ مزید سمجھدار ہو گئے ہیں؟ اس پر ویرات نے جواب دیا ’سمجھدار ہونے کا تو پتہ نہیں لیکن میں بڑا ضرور ہوگیا ہوں۔‘
اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ اپنی سادہ سی سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویرات نے کہا کہ ’شاید ان تمام برسوں میں یہ میری سب سے زیادہ پُرسکون سالگرہ تھی، انوشکا اور دونوں بچوں کے ساتھ گھر پر ہی میں نے بڑے آرام اور سکون سے سالگرہ منائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سالگرہ بنیادی طور پر ان کی بیٹی کے لیے تھی کیونکہ ویرات کوہلی کا ماننا ہے کہ جب بچے ہوجائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی کی سالگرہ پر، انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ شیئر کی تھی جس میں وہ وامیکا اور اکائے کو اپنی بانہوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔
یہ پہلی تصویر تھی جو انوشکا نے اپنے بیٹے کی شیئر کی، ان تصاویر میں بھی بچوں کے چہرے ہارٹ ایموجی سے چھپائے گئے تھے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن پر ایک سرخ دل اور ایک نظر بد کے ایموجی کا اضافہ کیا تھا۔
اس پوسٹ کو بہت سے بالی وڈ ستاروں جیسا کہ پریانکا چوپڑا، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، ورون دھون، اننیا پانڈے، میرا راجپوت، آیوشمان کھرانہ اور دیگر نے لائک کیا۔ مداحوں نے بھی اس خاندان پر محبت نچھاور کی اور ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی