وائرل اسٹوریز

'ریویو لے لوں؟'، رضوان کا آسٹریلوی کھلاڑی سے مشورہ، ویڈیو وائرل

یہ مکالمہ سُن کر کمنٹیٹر بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے

Web Desk

'ریویو لے لوں؟'، رضوان کا آسٹریلوی کھلاڑی سے مشورہ، ویڈیو وائرل

یہ مکالمہ سُن کر کمنٹیٹر بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو پاکستان نے 26 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ایسے میں میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ریویو لینے سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا سے مشورہ لیتے نظر آئے۔

محمد رضوان نے ایڈم زمپا سے پوچھا کہ 'کیا مجھے ریویو لینا چاہیے؟' جس پر زمپا نے انہوں جواب دیا کہ 'جی بالکل! آپ کو لینا چاہیے'، زمپا کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے رضوان نے ریویو لیا جو ضائع گیا۔

یہ مکالمہ سُن کر کمنٹیٹر بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے کہ رضوان ریویو لینے سے پہلے مخالف ٹیم کے بلے باز سے ہی پوچھ رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بھی اس پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے، ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھتے ہوئے ایسے لمحات سے لطف اندوز ہونے کا مزہ ہی الگ ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریویو لینے سے قبل محمد رضوان نے مخالف ٹیم کے بلے باز سے مشورہ لیا ہو۔

اِس سے قبل 2023 میں ورلڈ کپ کے میچ کے دوران بھی بنگلہ دیش کے خلاف محمد رضوان کی ریویو لینے سے پہلے مخالفت ٹیم کے بلے باز سے پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین