بالی وڈ کی پہلی رولز رائس گاڑی کس اداکارہ نے خریدی ؟
لگژری کار رکھنا ہر دور میں سیلبرٹی فیشن رہا ہے
رولز رائس کا شمار دنیا کی پرتعیش ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے، اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر کوئی حاصل نہیں کرسکتا، یہ خوبصورت گاڑی صرف امرا کے لیے ہی مخصوص ہے۔
بالی وڈ کے کئی مایہ ناز فنکاروں کے پاس اب یہ شاندار گاڑی موجود ہے لیکن اس گاڑی کو پہلی بار کس اداکار نے خریدا، یہ جان پر آپ حیران رہ جائیں گے۔
کیوں کہ وہ اداکار نہ تو دلیپ کمار تھے ، نہ امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ تھے، بلکہ ایک ایسی اداکارہ تھیں جن کے نام سے آج لوگ واقف بھی نہیں۔
1950 اور 60 کی دہائی میں اداکارہ نادرا بالی وڈ کی ٹاپ اسٹارز میں شامل تھیں، وہ بالی وڈ کی پہلی سیلبرٹی تھیں جنہوں نے رولز رائس کار حاصل کی تھی ،انہوں نے یہ گاڑی 60 کی دہائی میں حاصل کی تھی۔
اداکارہ نادرا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 11 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا لیکن انہیں شہرت 1952 میں فلم آن سے ملی جس کے گانوں کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے۔
اس دور میں ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا لیکن پھر انہوں نے کئی فلموں میں سپورٹنگ رولز ادا کرنے شروع کردیے، پاکیزہ اور جولی جیسی فلموں میں وہ ثانوی کرداروں میں نظر آئیں۔
نادرا کی پرسنل لائف کے بارے میں جانا جائے تو پتا لگتا ہے کہ ان کا تعلق بغداد عراق کی ایک یہودی فیملی سے تھا، ان کا خاندان 1930 میں ممبئی آیا تھا، بعدازاں ان کی فیملی کے زیادہ تر افراد اسرائیل منتقل ہوگئے تھے۔
اداکارہ نادرا کا فلمی کیرئیر 6 دہائیوں پر مشتمل رہا، 2001 میں انہیں آخری بار فلم ‘جوش’ اور ‘ زہرہ محل ’ میں دیکھا گیا۔
اپنی فیملی کے بیشتر افراد کی اسرائیل منتقل ہونے کے بعد وہ اکیلی گھر پر رہا کرتی تھیں اور پھر 2006 میں 73 سال کی عمر میں انہوں نے ممبئی میں آخری سانسیں لیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 3 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی