انفوٹینمنٹ

روہت شیٹی اور ایکتا کپور کی بگ باس میں انٹری

سلمان خان اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف

Web Desk

روہت شیٹی اور ایکتا کپور کی بگ باس میں انٹری

سلمان خان اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف

فی الحال بگ باس کی میزبانی سلمان خان کے پاس ہے۔
فی الحال بگ باس کی میزبانی سلمان خان کے پاس ہے۔

بگ باس سیزن 18 سرپرائزز سے بھرپور چل رہا ہے، بگ باس دیکھنے والے شو میں نت نئے تجربات سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کبھی اس میں کوئی نیا موڑ آجاتا ہے تو کبھی وائلڈ کارڈ انٹری سے کوئی سرپرائز شخصیت مل جاتی ہے۔

لیکن اب سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ شو کے میزبان سلمان خان کی غیر موجودگی میں اب معروف فلمساز روہت شیٹی شو کی میزبانی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘ سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے شو کی دو قسطوں کی میزبانی روہت شیٹی کو سونپی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک سرپرائز اور ہے کہ ٹی وی کوئن کہلائے جانے والی ایکتا کپور بھی شو کے ایک سیگمنٹ میں نظر آئیں گی۔

سلمان خان کی غیر موجودگی میں روہت شیٹھی ان کے چارم کو قائم رکھنے کی کوشش کریںگے، ایکتا کپور ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں اسپیشل اپیرئنس دیں گی۔

'امکان ہے کہ ایکتا کے آنے سے دیگر امیدواروں کا اعتماد کا لیول بھی بوسٹ اپ ہوجائے گا کیونکہ رئیلیٹی شو میں بہت سے امیدوار ایسے ہیں جن کا تعلق ٹی وی سے رہا ہے اور وہ بالاجی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ معروف ہدایت کار روہت شیٹی  کسی شو کی میزبانی کررہے ہوں بلکہ اس سے قبل وہ کامیابی سے ‘خطروں کے کھلاڑی’ کی میزبانی کرچکے ہیں جو کہ ایک سپر ہٹ شو ثابت ہوا ہے۔

رواں ہفتے بگ باس کا سیٹ نااتفاقیوں اور لڑائیوں سے بھرپور رہا ہے، روہت شیٹھی اور ایکتا کپور کی کوشش ہوگی کہ اس شو سے بدمزگیوں کو ختم کیا جائے۔

اس سے قبل پچھلے ہفتے بگ باس کے مداحوں کو ایک اور سرپرائز کچھ اس طرح ملا تھا کہ چلبل پانڈے اور سنگھم نے سیٹ پر آکر سب کو حیران کردیا تھا۔

اجے دیوگن اور روہت شیٹی اپنے آنے والے فلم سنگھم اگین کی پروموشن کے لیے بگ باس پر آئے اور اسی دوران چلبُل پانڈے کے سنگھم اگین میں کیمیو کی تصدیق بھی ممکن ہوسکی تھی۔ 

تازہ ترین