انفوٹینمنٹ

میرے گھر آئے مہمان اپنا کچرا خود سمیٹتے ہیں، صحیفہ جبار

اداکارہ نے اپنی فٹنس کا راز ڈپریشن کو قرار دیا۔

Web Desk

میرے گھر آئے مہمان اپنا کچرا خود سمیٹتے ہیں، صحیفہ جبار

اداکارہ نے اپنی فٹنس کا راز ڈپریشن کو قرار دیا۔

صحیفہ خٹک کا زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کا انکشاف
صحیفہ خٹک کا زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کا انکشاف

ڈراما سیریل 'لوگ کیا کہیں گے'، 'بیٹی'، 'تیری میری کہانی' اور 'بھول' میں لاجواب اداکاری سے شہرت پانے والی صحیفہ جبار نے فیصل قریشی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں اپنے متعلق کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر جو بھی شخص آتا ہے چاہے وہ پانی ہی کیوں نہ پیے گلاس کو سنک میں ضرور رکھ کر جاتا ہے، گھر میں کوئی باورچی نہیں تو مہمانوں کے لیے کھانا باہر سے آرڈر کیا جاتا ہے، اب مہمان پر فرض ہے کہ وہ کھانے کی پیکنگ کھولے اور اسے ڈسٹ بن تک پہنچائے ۔

اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ شوہر سمیت پوری فیملی پاکستان سے باہر ہے، شوہر کینیڈا میں ہوتے ہیں اور انہیں وہاں کا ویزا نہیں مل پارہا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ سال  پہلے تک کسی کو بھی بدتمیزی کرنے پر کھری کھری سنا دیا کرتی تھی لیکن اب کچھ عرصے سے میرا غصہ کم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ جلدی میچور ہوجاتی ہیں کیونکہ انہیں قدرتی طور پر خود کی حفاظت کرنے کا طریقہ یاد ہوتا ہے۔

جنسی ہراسانی کے سوال پر انہوں نے کہا یہ سب کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلے ان کی 70 سالہ نانی کو بھی ایک کم عمر لڑکے نے راہ چلتے ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا تھا، ظاہری طور پر یہ حرکت کوئی ذہنی مریض ہی کرسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کوئی لڑکی بولڈ لباس پہن لے تو وہ اس کی کسی بھی اچھی بات سے انکار کردیا جاتا ہے، میں کوشش کرتی ہوں کہ فل سلیوز پہنوں تاکہ میرے ہاتھوں پر بنے ٹیٹوز نظر نہ آئیں کیونکہ اگر وہ کسی کو دکھ گئے توہ کہیں گے کہ تم کس منہ سے دین کی باتیں کررہی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نصابی کتابیں اصل زندگی میں کام نہیں آتیں، ہم نے بچپن میں الجبرا پڑھا لیکن وہ ابھی تک کام نہیں آیا، ڈگری صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے۔

ان کا اپنے بارے میں کہنا تھا کہ وہ انٹرورٹ ہیں، سب سے اچھی طرح سے ملتی ہیں، سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے کی کوشش کرتی ہوں، لوگوں سے متاثر ہونا بھی چھوڑ دیا ہے۔

صحیفہ نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جم جانے سے ڈر لگتا ہے، انہیں جم فوبیا ہے، وہ جم جوائن کرنے کی اچھی خاصی فیس دیتی ہیں اور پھر دو تین دن بعد چھوڑ دیتی ہیں ۔

انہوں نے اپنی فٹنس کا راز ڈپریشن کو قرار دیا اور کہا کہ اکیلے رہ رہ کر خود کو فٹ کیا ہوا ہے، شوہر سے جدائی کی وجہ نے غمزدہ کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرتی ہوں جہاں کوئی کام کی بات نہ ہورہی ہو۔ 

تازہ ترین