اسکینڈلز

‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پرویڈیوشیئر کرکے کمنٹس آف کردیے

Web Desk

‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پرویڈیوشیئر کرکے کمنٹس آف کردیے

علیزے شاہ اپنی بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے چرچوں میں ہیں
علیزے شاہ اپنی بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے چرچوں میں ہیں

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اور جلوؤں سے بھرپور ویڈیو اپلوڈ کردی، گویا انہوں نے ٹھان لی ہے وہ کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو چاہیں گی وہ کرتی رہیں گی۔

ویڈیو میں علیزے شاہ بولڈ کپڑوں میں بے باک انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ ‘جہاں آپ کو سچی محبت ہوجائے ’۔

گزشتہ بار کی طرح  اس بار بھی علیزے شاہ نے کمنٹ کرنے کا آپشن بند کرکے اپنےچاہنے والوں یا پھر ہیٹرز کو کچھ بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ اپنے لباس کے حوالے سے تنازع میں گھِری ہوں بلکہ شاید انہیں شہرت کا یہ راستہ زیادہ آسان نظر آتا ہے اور وہ تواتر کے ساتھ مختصر لباس میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ویڈیو بشکریہ انسٹاگرام

بات صرف تصاویر اور ویڈیوز تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ناقدین کو اس انداز میں علیزے شاہ کی جانب سے جوابات دیے گئے کہ سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ذہنی حالت مسائل کا شکار معلوم ہونے لگی۔

ڈراما سیریل ’عشق تماشا’ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ نے جہاں کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی وہیں دیکھتے ہی دیکھتے انہوں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں خود کو ایسا بدلا کہ مداحوں کی اسی محبت کو شدید نفرت میں تبدیل کردیا۔

علیزے شاہ ڈرامہ ‘ عہدوفا’ میں اس قدر بھولی بھالی اور معصوم نظر آئیں کہ ایک زمانہ ان پر فدا ہوگیا اور پورے ملک سے ان کے لیے رشتے آنے لگے۔

علیزے شاہ کو یہ شہرت زیادہ بھا نہیں سکی اور انہوں نے شہرت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے الٹی سیدھی حرکتیں شروع کردیں۔

کبھی وہ کسی کار میں سگریٹ پیتے ہوئے نظر آئیں تو اب مسلسل پے درپے اپنے بولڈ کپڑوں کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرکے یہ پیغام دیتی نظر آرہی ہیں کہ وہ جو چاہتی ہیں وہ کریں گی۔

اپنی ایک پرانی بولڈ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر علیزے شاہ انہیں شٹ اپ کال بھی دے چکی ہیں۔

تازہ ترین