معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
بھارتی اپنے لگژری لائف اسٹائل کی بنا پر جانی جاتی ہیں
بھارتی سنگھ کا شمار ہندوستان کے معروف کامیڈینز میں ہوتا ہے، بھارتی سنگھ سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ پوڈ کاسٹ اور ریلز میں مداحوں کو ہر دم محظوظ کرتی رہتی ہیں۔
تاہم شوبز کی لائم لائٹ میں چمکنے والی بھارتی سنگھ کی زندگی شروع سے ہی ایسی نہیں تھی بلکہ ان کا بچپن بہت غربت میں گزرا جس کے بارے میں وہ مداحوں کو اکثر بتاتی رہتی ہیں۔
البتہ اب کامیڈی کے چٹکلے چھوڑنے والی بھارتی سنگھ کی زندگی آسائشوں سے بھرپور نظر آتی ہے۔
بھارتی سنگھ کی دولت
بھارتی سنگھ کا شمار انڈیا کے کامیاب ترین کامیڈینز میں ہوتا ہے، ان کی دولت کا تخمینہ 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ انہیں بھارت کی امیر ترین کامیڈینز میں شمار کرتا ہے۔
ان کے کیرئیر میں کئی ٹی وی شوز، برانڈز شوٹس اور لائیو پرفارمنسز شامل ہیں جو ان کی دولت میں نمایاں اضافے کا سبب ہیں۔
آسائشوں سے مزین گھر
بھارتی سنگھ کا ممبئی کے پوش علاقے میں 6 کروڑ مالیت کا آسائشوں سے بھرپور اپارٹمنٹ ہے۔
اس فلیٹ کی تزئین و آرائش اس طرح کی گئی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں، فلیٹ کے اندرونی حصے میں شاندار ڈیکوریشن پیسز کی موجودگی اس کی شان و شوکت کو چار چاند لگاتے نظر آتے ہیں۔
گاڑیوں کا کلیکشن
پرتعیش گھر کے ساتھ ساتھ بھارتی سنگھ کے پاس کئی لگژری گاڑیاں بھی موجود ہیں، جو کہ ان کے گاڑیوں سے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے پاس آڈی کیو5، میرسیڈیز بینز جی ایل 350، بی ایم ڈبلیو ایکس 7 جیسی لگژری گاڑیاں ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنی گاڑیوں کی اکثر نمائش کرتے دکھائی دیتی ہیں۔
مہنگی خریداری
کامیڈین کو مہنگی چیزیں خریدنے کا بھی شوق ہے ، وہ اکثر برانڈڈ جیولری، ڈیزائنر بیگز خریدتی رہتی ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے، ان کے پاس کئی بین الاقوامی برانڈز کے عمدہ آئٹمز کا ذخیرہ ہے۔
لگژری لائف اسٹائل
بھارتی سنگھ کا لگثری لائف اسٹائل ان کو دیگر سے ممتاز کرتا ہے، وہ معروف ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں، بھارتی اور ان کے شوہر ہرش اپنے اس لائف اسٹائل کا پرچار اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔
فینسی ہولیڈیز
کہا جاتا ہے کہ پیسے والوں کے شوق بھی نرالے ہوتے ہیں اسی طرح کبھی غربت کی چکی میں پسنے والی بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش اب دنیا گھومنے کا شوق بھی خوب پورا کرتے نظر آتے ہیں۔
وہ دنیا کی مختلف اور منفرد جگہوں کی سیر کو جاتی رہتی ہیں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مقیم ہوتی ہیں، اپنے مالدیپ اور دبئی کے ٹورز کی ویڈیوز وہ اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی