5 خصوصیات جو آپ کو ’تھری ایڈیٹس‘ کے فرحان قریشی جیسا بناتی ہیں
عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کی فلم ’3 Idiots‘ ناقابلِ فراموش ہے۔ یہاں ہم نے تینوں میں سے سب سے ’کُول‘ اور پرسکون کردار، آر مادھون کا تھا جنہوں نے فرحان قریشی کا کردار نبھایا۔
دسمبر 2009 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'تھری ایڈیٹس' میں عامر خان، شرمن جوشی، آر مادھون، بومن ایرانی اور کرینہ کپور نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور اسٹوڈنٹ لائف پر مبنی اس کہانی کو حقیقت کا روپ دے دیا۔
اس فلم کی کہانی راجکمار ہیرانی، ویدھو ونود چوپڑا اور ابھیجت جوشی نے لکھی جو ایسے طالبعلموں کی زندگیوں کی منظرکشی کر رہی تھی جو فیملی کے پریشر کے سبب مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں اور پریشر میں آکر خودکشی کرنے کو زیادہ آسان سمجھتے ہیں۔
فلم میں مرکزی کرداروں کو امپیریئل کالج آف انجینئرنگ میں زیرِ تعلیم دکھایا تھا ۔
فلم’3 Idiots‘ میں فرحان قریشی کا کردار نہ صرف یادگار ہے بلکہ اتنا خاص بھی کہ بہت سے لوگ اس سے اپنا تعلق محسوس کرتے ہیں۔
یہاں اس لازوال کردار کی چند خوبیاں بتائی گئی ہیں، آپ بھی جانیے کہ کیا آپ بھی فرحان قریشی جیسی شخصیت رکھتے ہیں۔
پہلی نشانی: آپ کے والدین سخت ہیں
فرحان قریشی کی وہ معصومیت اور گھبراہٹ یاد کریں جب وہ کہتا ہے، ’ابا نہیں مانیں گے‘۔
جب بات اپنے شوق کی پیروی کرنے کی ہو؟ کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اس مجبوری کا بہانہ بنا کر کبھی خوشی سے، کبھی مجبوری میں اپنے دوستوں کے ساتھ منصوبے کو ٹال دیا ہو گا۔
دوسری نشانی: آپ خوابوں کی پیروی کرنے سے ڈرتے ہیں
فرحان قریشی میں کوئی غرور نہیں تھا اور نہ ہی کسی بات کا دکھاوا۔ اپنے دوست، راجو رستوگی (شرمن جوشی) کے برعکس، وہ عامر خان ‘رانچو‘ کے ساتھ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتا تھا۔ بس جب بھی اپنی فوٹوگرافی کی خواہش کی بات آتی تو اس کا اعتماد ڈگمگا جاتا۔ بدقسمتی سے، اس نے انجینئرنگ کی تعلیم صرف اپنے والدین کی خواہش پوری کرنے کے لیے منتخب کی۔
تیسری نشانی: آپ اپنی محفل کے 'چھپے رستم' ہیں
فلم میں بظاہر فرحان ایک خاموش مزاج لڑکا نظر آتا تھا، مگر اس کے چھوٹے چھوٹے عمل نے ثابت کیا کہ وہ اصل میں ایک 'چھپا رستم' تھا۔ چاہے وہ دلہن کا اغوا ہو یا چتُر کی تقریر کی تبدیلی یا پھر کسی کی بھی شادی میں دھوم دھام سے دوستوں کے ساتھ شامل ہونا، فرحان نے ہر لمحے کو انجوائے کیا۔
چوتھی نشانی: آپ اپنے دوستوں کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں
راج کمار ہیرانی نے فلم ’3 Idiots‘ میں دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی ہے۔ تینوں دوست مشکل حالات میں ایک دوسرے کے سہارا بنے رہے۔ ابتدائی سین میں ہم ایک گھبرائے ہوئے شخص سے ملتے ہیں جو ایمرجنسی لینڈنگ کرواتا ہے، صرف اپنے بچھڑے دوست رانچو سے ملنے کے لیے۔کیا آپ بھی دوستوں کے لیے اتنے بڑے کام کر سکتے ہیں؟
پانچویں نشانی: آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی ڈھونڈتے ہیں
آج کی دنیا میں جہاں ہم مقابلوں کی دوڑ میں کھو جاتے ہیں، فرحان کو معلوم تھا کہ اسے اپنی زندگی سے کیا چاہیے۔ جب اس نے فوٹوگرافی کو اپنے کیریئر کے طور پر اپنانے کے لیے اپنے والد سے اجازت مانگی، تو اس نے صاف دل سے کہا کہ وہ کم کما کر بھی خوش رہے گا۔
فرحان نے آخرکار اپنے والد کو یہ کہہ کر قائل کیا کہ "کیا ہوگا اگر میں فوٹوگرافر بن گیا؟ کم پیسے کماؤں گا، گھر چھوٹا ہوگا، گاڑی چھوٹی ہوگی، مگر ابا میں خوش رہوں گا۔‘
تھری ایڈیٹس کا آئیکونک سین حقیقت پر مبنی:
معروف بھارتی فلم ساز راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ' فلم تھری ایڈیٹس میں دکھایا گیا سین جس میں اداکار آر مادھون بطور فرحان قریشی اپنے والد کے سامنے یہ انکشاف کرتے ہیں کہ وہ وائلڈ لائف فوٹوگرافی کرنا چاہتا ہے اور انہیں انجینئر بننے کا شوق نہیں ہے وہ سین ان کی اپنی زندگی سے لیا گیا'۔
فلمساز نے بتایا کہ ' وہ انجینئر بننا چاہتے تھے لیکن اپنے ایک انکل کے مشورے کو مانتے ہوئے انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی اے میں داخلہ لے لیا لیکن پھر انکو یہ احساس ہوا کہ انکو اس شعبے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے'۔
راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ ' میں نے اپنے والد کے سامنے اسی طرح اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کا شوق نہیں رکھتا اور میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ والد کے سامنے اس بات کا خلاصہ کرنے کے بعد میرا دل کتنا ہلکا ہوگیا تھا اور اس کے بعد میں صبح والد کے ساتھ کام کرتا اور شام میں پلیز کا حصہ بنتا تھا'۔




