پاکستان

چانسلر کی بیٹی کی شادی، جناح یونیورسٹی فار ویمن 10 دن کیلئے بند

یکم سے 10 نومبر سے یونیورسٹی میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا

Web Desk

چانسلر کی بیٹی کی شادی، جناح یونیورسٹی فار ویمن 10 دن کیلئے بند

یکم سے 10 نومبر سے یونیورسٹی میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا

کراچی کی جناح یونیورسٹی فار ویمن میں ایک خاص اور منفرد شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سوشل میڈیا پر خوب بحث ہورہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ چانسلر کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں یونیوسٹی کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ، اس ایونٹ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک یادگار حیثیت اختیار کر لی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی پہلی ویمن یونیورسٹی ‘جناح یونیورسٹی برائے خواتین‘ 1998 میں وجود میں آئی۔ یہ پاکستان کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں صرف خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

ویسے تو اس یونیورسٹی میں مردوں کا داخلہ سختی سے ممنوع ہے لیکن  اس یونیورسٹی کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس میں یونیورسٹی کو پہچاننا ناممکن سا ہے۔

یہ ویڈیو جناح یونیورسٹی کے ہی ایک کنفیشن پیج کی زینت بنی جس میں پہلے تو یونیورسٹی کی اصل شکل دکھائی گئی اس کے بعد ایسی بہترین ٹرانزیشن میں یونیورسٹی کو شادی ہال میں تبدیل کردیا گیا جو کہ وہاں کی طالباؤں کیلئے ناقال یقین تھا۔

7 نومبرکو یونیورسٹی میں مہندی کا فنکشن اورگنائز کیا گیا جس میں نہ صرف مہمانوں نے شرکت کی بلکہ باقائدہ ڈانس اسٹیج سجایا گیا جس میں انڈین گانوں پر خوب رقص بھی کیا گیا۔

نہ صرف یہ بلکہ کل یونورسٹی میں ہی شادی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں کا سیٹ اپ اور فریش پھول لگے دیکھے گئے۔

یونیورسٹی میں منعقدہ شادی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شادی میں شریک ہونے والے بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کیلئے کلاس رومز کو گیسٹ رومز میں تبدیل کردیا گیا اور نہ صرف یہ بلکہ یونورسٹی کے عملے کو مہمانوں کی آؤ بھگت پر لگا دیا گیا۔

جیسے ہی یہ خبر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس تک پینچی وہ تو جیسے تلملا ہی اٹھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ہمیں تو ایک قوالی نائٹ بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہمارے ٹائم سارا اسلام اور مذہب یاد آجاتا ہے اور اب وی سی کو دیکھو انڈین گانوں پر ڈانس چل رہا ہے۔‘

طالبات نے اپنی چھٹیوں کا بھی ذکر کیا کہ ہمیں بےتحاشہ کام دے کر امتحان کی تیاری کے سلسلے میں چھٹیاں دی گئی ہیں جبکہ پیچھے یونیورسٹی میں یہ سب چل رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یکم سے 10 نومبر سے یونیورسٹی میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

فیکیلٹی اور فارمیسی کی ڈین کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا یکم سے 10 نومبر تک یونیورسٹی میں سرما کی عام تعطیلات ہوں گی، لہذا س دوران اگر کوئی طالبہ غیر نصابی سرگرمی کا حصہ بننا چاہے تو اسے پہلے اجازت لینا ہوگا ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین