سلمان خان کی فلم سکندر کے گیت نگار کو بھی جان لیوا دھمکی موصول
لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کے قریبی افراد پر مسلسل گھیرا تنگ
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور لارنس بشنوئی گینگ کے بیچ گرما گرمی کے دوران بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل اور نامور فنکاروں کو دھمکی کے بعد اب فلم سکندر کے گیت نگار کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کے قریبی افراد پر مسلسل گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
ہٹ لسٹ میں سلمان کے ساتھ گلوکار اے پی ڈھلون، کامیڈین منور فاروقی اور اداکار شاہ رخ خان کے بعد اب فلم سکندر کے گیت نگار کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم سکندر کے لیریسسٹ نے اداکار کی آنے والی فلم 'سکندر' کے لیے فلم کا ٹائٹل سانگ 'میں سکندر ہوں' لکھا ہے۔
دھمکی میں کیا کہا گیا؟
پولیس کے مطابق دھمکی آمیز یہ پیغام 7 نومبر کی رات ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو بھیجا گیا تھا جس میں گینگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ‘فلم سکندر کے گیت نگار کی حالت اتنی خراب ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو وہ اسے بچا لے‘۔
پولیس کے مطابق صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پیغام میں مزید کہا گیا کہ ‘بابا صدیقی کی طرح گیت نگار کو ایک ماہ میں قتل کر دیا جائے گا، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے‘۔
پولیس کے مطابق دھمکی جاری کرنے کے لیے استعمال ہونے والے نمبر کو پولیس کی جانب سے ٹریس کیا گیا ہے جوکہ بھارتی ریاست کرناٹک کے رائچور علاقے میں ٹریک کیا گیا ہے اور یہ معلومات ریاست کی مقامی پولیس کے ساتھ بھی شیئر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں 5 نومبر کو، ممبئی ٹریفک پولیس کو سلمان خان کے نام ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا۔
پیغام میں بھیجنے وال بشنوئی گینگ سے ہونے کا دعوٰی کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اداکار یا تو معافی مانگیں یا اپنی حفاظت کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کریں جس کے بعد پولیس نے کرناٹک کے حویلی ضلع سے بکھرام عرف وکرم جلارام بشنوئی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی