اسکینڈلز

50 سالہ قطری شہزادے سے شادی، لائبہ خان پھٹ پڑیں

افواہ پھیلائیں گئیں کہ میں نے پیسوں کی لالچ میں شادی کی ہے

Web Desk

50 سالہ قطری شہزادے سے شادی، لائبہ خان پھٹ پڑیں

افواہ پھیلائیں گئیں کہ میں نے پیسوں کی لالچ میں شادی کی ہے

افواہ پھیلائیں گئیں کہ میں نے پیسوں کی لالچ میں شادی کی ہے
افواہ پھیلائیں گئیں کہ میں نے پیسوں کی لالچ میں شادی کی ہے

لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

لائبہ خان نے اداکاری کی دنیا میں ڈراما سیریل ’دو بول‘‘ سے قدم رکھا جسکے بعد انہوں نے کم وقت میں ’حسینہ‘، ’انتقام‘، ’زندگی ایک پہیلی‘، ’تیرے آنے سے‘ اور ’بے لگام‘ جیسے ڈراموں میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ کو سوشل میڈیا اسٹار کا لقب دینا بھی غلط نہ ہوگا کیونکہ وہ سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی متحرک رہتے ہوئے مداحوں کیساتھ نت نئی پوسٹس شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برانڈ ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو لائبہ خان نے خود سے متعلق کئی اہم راز فاش کیے ساتھ ہی انہوں نے اپنی عادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ،’اگر مجھے کوئی شخص پسند آجائے تو  انہیں بس اپنا ہی سمجھتی ہوں۔’

انہوں نے اپنے پہلے معاوضے کا بھی ذکر کیا اور ایک سوال کے جواب میں  بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے شوٹ کا تقریبا 5 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔

لگے ہاتھوں لائبہ نے سوشل میڈیا پر وائرل جھوٹی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی ٓزائد العمر قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے متعلق یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی، کیوں کہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے۔

اداکارہ کے مطابق  مذکورہ خبر ان کے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہوکر ان سے سوال کیا، جس پر لائبہ نے اپنے والد کو بتایا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور وہ بھی حیران ہوئیں کہ لوگ دوسروں کے بارے میں ایسی کہانیاں کیسے بنا سکتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر ڈال سکتے ہیں۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں تاکید کی کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلنے نہیں دیا کرو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لائبہ خان نے ایک ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی عمر رسیدہ عرب شخص سے ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں، جس پر ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔

تازہ ترین