ورون کی جانب سے فیملی پر تبصرہ سمانتھا کو کیوں اداس کرگیا؟
مداحوں نے اداکارہ کی اداسی نوٹس کرکے ان سے مضبوط رہنے کی التجا کردی
فلم ‘مکھی‘ میں اپنی خوبصورتی اور معصومیت کی بدولت راتوں رات کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن جانے والی اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو کی اداسی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکارہ سمانتھا حال ہی میں اداکار ورون دھون کے ہمراہ اپنی فلم‘سیٹاڈل ہنی بنی‘ کی تشہیر کے لیے ایک پروگرام میں موجود تھیں۔
پروگرام میں اداکار ورون دھون ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اہلیہ نتاشا دلال کے ساتھ اپنا خاندان شروع کرنے کےحوالے سے بات کررہے تھے۔
ورون دھون کی جانب سے اپنی فیملی کے بارے میں کی جانے والی بات کے دوران فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو کا ردعمل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون کی جانب سے اپنی بیٹی کی پیدائش پر دیے جانے والے تبصرے کے دوران اداکارہ سمانتھا کے چہرے پر ایک کے بعد دوسرا رنگ آتے اور جاتے واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں بآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ سمانتھا پورے سیگمنٹ کے دوران ‘اداس اور کھوئی ہوئی نظر آرہی ہیں‘ اور کچھ لمحے سوچ میں محو رہنے کے بعد اداکارہ کی جانب سے میڈیا کا خیال آتے ہی اپنے اوسان بحال کرتے ہوئے ایسا دکھایا گیا کہ سب نارمل ہے مگر تب تک ان کی تکلیف کیمرے میں قید ہوچکی تھی۔
مداحوں کے دل سوز تبصرے:
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آئے۔ سمانتھا کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ ‘اداکارہ کے ردعمل نے میرا دل دہلا کر رکھ دیا‘۔
ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ایسا لگ رہا ہے کہ وہ صرف چیخنا اور بری طرح رونا چاہتی ہیں‘ جبکہ ایک اور مداح نے کا کہنا تھا کہ ’انٹرویو کا یہ حصہ دیکھ کر میرا دل دہل گیا‘۔
واضح رہے کہ اپنی طلاق کے بعد اداسی کی بدولت خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ سمانتھا اور چیتنیا نے کئی سالوں تک ڈیٹنگ کے بعد 2017 میں منگنی کی تھی۔
جس کے بعد 2019 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا تاہم دونوں نے سال 2021 میں مداحوں سے اپنی طلاق کا اعلان کردیا۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی