اسکینڈلز

کارتک کے بعد اجے بھی سنگھم اور بھول بھلیا کی کولڈ وار پر بول پڑے

بھول بھلیا 3 سے ٹاکرا نہیں چاہتا تھا، اجے دیوگن

Web Desk

کارتک کے بعد اجے بھی سنگھم اور بھول بھلیا کی کولڈ وار پر بول پڑے

بھول بھلیا 3 سے ٹاکرا نہیں چاہتا تھا، اجے دیوگن

کارتک کے بعد اجے بھی سنگھم اور بھول بھلیا کی کولڈ وار  پر بول پڑے
کارتک کے بعد اجے بھی سنگھم اور بھول بھلیا کی کولڈ وار پر بول پڑے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے ڈارک اینڈ ہنڈسم اداکار اجے دیوگن, انڈسٹری کے نامور ہدایت کاروں میں سے ایک روہت شیٹی اور  اپنی  فلم 'سنگھم اگین' کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم بھول بھلیا 3 سے ہونے والی کولڈ وار پر بول پڑے۔

اداکار اجے دیوگن حال ہی میں اپنی فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکار  کارتک آریان  کی فلم 'بھول بھولیا 3' کے ساتھ اپنی فلم سنگھم اگین کے ٹکراؤ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فلم بھول بھلیا 3 اور سنگھم اگین کی ایک ساتھ ہونے والی ریلیز سے باکس آفس اور مداحوں کے مابین ہونے والی کولڈ وار کی خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کہ لوگ ہماری فلم کو پسند کر رہے ہیں، فلم  اچھی چل رہی ہے جس کی بدولت  اچھی آمدنی ہو رہی ہے لیکن سچ کہوں تو میں کسی بھی لوکڈ وار  میں نہیں پڑنا چاہتا تھا‘۔

اداکار اجے دیوگن نے مداحوں کو دونوں فلموں کے مابین ہونے والے ٹکراؤ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے فلم بھول بھلیا 3 کے ساتھ ہونے والے  تصادم سے بچنے کی کوشش کی لیکن یہ ہو نہیں سکا‘۔

اجے کا کہنا تھا کہ ‘مسئلہ صرف یہ تھا کہ ہمارے پاس دیوالی کا گولڈن تہوار تھا اگر یہ نہ ہوتا تو  ہم ایک ہفتے کے بعد کسی بھی وقت فلم کو ریلیز کر سکتے تھے‘۔

اجے دیوگن کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے روہت شیٹی کا کہنا تھا کہ  دونوں فلموں نے اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی جو کہ بہت حیرت انگیز بات ہے اور جبکہ دونوں فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے‘۔

واضح رہے کہ سنگھم اگین اور بھول بھلیا 3 کی ایک ساتھ ریلیز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی تھی جس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اداکار کارتک آریان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوں گی کوئی کلیش نہیں ہوگا‘۔

تازہ ترین