کیا واقعی دلجیت دوسانجھ نے الومیناتی ہونے کی افواہ پر مہر لگادی؟
گلوبل سپر اسٹار کی ابوظہبی کانسرٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح متجسس
گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے انڈیا ٹوور کی شاندار کامیابی کے بعد اپنے چارٹر بسٹر ہٹ میوزیکل کانسرٹ دلومیناتی ٹوور کا میلہ ابو ظہبی میں منعقد کیا گیا۔
حال ہی میں ابو ظہبی میں اپنے کامیاب کانسرٹ کے بعد دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُ خ کرتے ہوئے مداحوں سے ابوظہبی میں منعقد اپنے کامیاب کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں فخر سے ‘پنجابی آ گئے ابوظہبی‘ کہتے سنا جا سکتا ہے۔
جہاں ایک جانب گلوبل سپر اسٹار کے مداح ان کی یکے بعد دیگرے کامیابیوں پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب ابوظہبی کے کانسرٹ سے وائرل ہونے والی دلجیت کی ایک ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ ایک مداح کی جانب سے تھرڈ آئی (شیطانی آنکھ جوکہ الومیناتی گروہ کا علامتی نشان ہے) کا سائن بنانے پر اسے نوٹس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘آپ میرے سامنے یہ نشان بنارہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ یہ صرف تفریح کیلئے کرتے ہیں‘۔
جس کے بعد دلجیت نے الومیناتی کا تھرڈ آئی سائن بناکر مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ مجھے الومیناتی کا ممبر کہتے ہیں کیا آپ نے دیکھا ہے الومیناتی کون ہے؟‘
دلجیت نے مزید بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ‘میں الومیناتی کا ممبر نہیں ہوں بلکہ میں خود ہی الومیناتی ہوں‘۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
گلوبل سپر اسٹار کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے دلجیت دوسانجھ کی جانب سے بنائے جانے والے سائن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘دلجیت نے بڑی سفاکی سے ہنستے ہنستے مداحوں کو یہ بتادیا کہ وہ بھی الومیناتی کریو کا حصہ ہیں اور کسی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی‘۔
واضح رہے کہ بھارت کی پنک سٹی کہلائے جانے والے جے پور میں اپنے کامیاب دلومیناتی کانسرٹ کے بعد دلجیت اب یو اے ای میں اپنے مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی