ویوین پر گٹکا کھانے کا الزام، اہلیہ کی عجیب منطق وائرل
نوران علی شوہر کی حمایت میں بول پڑی
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں اپنے نرم دل اور ہمدردانہ طبیعت کی وجہ سےشہرت حاصل کرنے والے اداکار ویوین ڈسینا اپنے دانتوں کی وجہ سے صارفین کی جانب سے گٹکا کھانے کے الزام کی بدولت ٹرولنگ کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں، ویوین ڈسینا کی بگ باس کے گھر میں وضو کرتے کیوٹ ویڈیو
بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ویوین ڈیسینا، جو اس وقت رئیلٹی شو بگ باس 18 میں اپنی دبنگ پرسنالٹی کی بدولت مقبولیت کی اونچائیوں کو چھو رہے ہیں۔
ویوین گٹکا کھاتے ہیں؟
حال ہی میں ایک ٹاسک کے دوران شو کے امیدوار ڈگ وجے سنگھ راٹھی اور کرن ویر سنگھ کے درمیان مقابلے میں کسی بھی فاتح کا اعلان نہ ہونے کے بعد ویوین ڈیسینا دوسری بار گھر کے ‘ٹائم گاڈ‘ بن گئے ہیں جس پر ان کے مداح کافی خوش نظر آئے۔
ایک جانب جہاں ویوین بگ باس کے گھر کے اندر دیگر امیدواروں کے ساتھ شاندار مقابلہ کررہے ہیں وہیں۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ و مصری صحافی نوران علی خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئےگھر کے باہر سوشل میڈیا شوہر کو فُل سونگ میں سپورٹ کررہی ہیں۔
ایکس صارف کا گٹکے پر تبصرہ، نوران کا باؤنسر ریپلائی
حال ہی میں ایک ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں اداکار ویوین ڈیسینا کے ‘چہرے اور دانتوں' پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں گٹکا کھانے پر شدید ٹرول کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اداکار گٹکا کھاتے ہیں۔
ایکس صارف کی پوسٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ویوین کی اہلیہ نوران علی نے اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘ وہ آدمی جو اپنا تمباکو باہر سے درآمد کرواتا ہے اور صرف ایک مخصوص برانڈ کا تمباکو استعمال کرتا ہے کیونکہ یہ اورگینک ہے وہ گٹکا کھائے گا؟‘۔
نوران کا مزید کہنا تھا کہ ‘بتا نہیں لوگوں کو سنجیدہ لوگوں سے کیا مسئلہ ہے، کوئی عقل کی بات کیا کریں خدارا احمقانہ باتیں اور اندھی تقلید کرنا بند کریں‘۔
واضح رہے کہ اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرنے کے بعد مصری صحافی نوران علی سے شادی کی جس سے ان کی ایک بیٹی لایان ویوین ڈیسینا بھی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی