انڈیا

پربھاس نے اپنے فلمی کیرئیرکا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا

پربھاس آئندہ سالوں میں 3 بڑی فلموں میں نظر آئیں گے

Web Desk

پربھاس نے اپنے فلمی کیرئیرکا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا

پربھاس آئندہ سالوں میں 3 بڑی فلموں میں نظر آئیں گے

پربھاس سالار2 میں بھی اپنے فن کا جلوہ دکھائیں گے
پربھاس سالار2 میں بھی اپنے فن کا جلوہ دکھائیں گے

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس 2025 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سالار کے اگلے حصے میں نظر آئیں گے۔

پربھاس نے ایک ہوم بالے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ تین فلموں میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے، پروڈکشن ہاؤس نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ ‘سالار2’ پروڈیوس کریں گے جس کی ڈائریکشن پرشانت نیل کریں گے۔

پروڈکشن ہاؤس نے اپنے ‘ایکس’ پیغام میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پربھاس ان کے ساتھ تین فلموں میں کام کریں گے، پربھاس کے ساتھ یہ پارٹنر شپ بھارتی سینما کو نئی بلندیوں پر لے کر جائے گی۔

کناڑا کے اس پروڈکشن ہاوس کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب اس نے‘ کے جی ایف ’ ون اور ٹو بنائی تھیں۔ اب یہ کانتارا چیپٹر ون اور کے جی ایف 3 بنانے جارہے ہیں جس میں سپر اسٹار پربھاس نظر آئیں گے۔

پروڈکشن ہاؤس کے سربراہ وجے نے ایک نوٹ میں لکھا کہ وہ ان فلموں کے ذریعے بھارتی سینما کو ایک نیا ٹرینڈ دیں گے اور آنے والی نسلیں ان کی فلموں کو یاد رکھیں گی۔

پربھاس کی یہ تینوں فلمیں 2026، 2027 اور 2028 میں ایک ایک سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائیں گی۔

سالار پارٹ 2 میں پربھاس کے ساتھ شروتی ہاسن، پرتھوی راج سکم ران اور سریا ریڈی نظر آئیں گے، یہ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی سے ہی شروع ہوگا، پھربھاس کی دیگر آنے والی فلموں میں ‘راجا صاحب’، ‘اسپرٹ’اور ‘فوجی’ شامل ہیں۔

پربھاس جنوب کی فلموں کے سپر اسٹار مانے جاتے ہیں، ان کی باہو بلی فلموں کی سیریز نے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

45 سالہ اداکار نے سالار میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘کالکی’ میں نئے ریکارڈٖ قائم کیے تھے، یہ فلم ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

پربھاس کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کو فلم انڈسٹری میں ’ربیل اسٹار’ کا لقب دیا گیا ہے۔

پربھاس کی زندگی کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ انہیں لکھنے کا بھی خاصا شوق ہے، اس شوق کی خاطر انہوں نے ایک ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا ہے، جس میں مصنفین کو اپنے کہانی کے خیالات کا اشتراک کرنے، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور زیادہ سامعین تک پہنچنے کے قابل بنایا جا سکے ۔