انڈیا

بالی وڈ کے کس اسٹار کا گھر سب سے مہنگا ہے ؟

گڑگاؤں کے پٹودی پیلس کی مالیت 8ارب بھارتی روپے ہے

Web Desk

بالی وڈ کے کس اسٹار کا گھر سب سے مہنگا ہے ؟

گڑگاؤں کے پٹودی پیلس کی مالیت 8ارب بھارتی روپے ہے

سیف اور کرینہ کا مسکن پٹودی پیلس
سیف اور کرینہ کا مسکن پٹودی پیلس 

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کا تعلق ایک نواب خاندان سے ہے،ان کے آباؤ اجداد افغانستان سے ہندوستان آئے تھے اور 1800 کی دہائی میں پٹودی ریاست قائم کی تھی، جسے ہندوستان کی تقسیم کے بعد ضم کردیا گیا تھا۔

پٹودی خاندان کا شاندار محل گڑگاؤں میں ہے۔ سیف علی خان اپنی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور اور 2 بیٹوں تیمورعلی خان اور جہانگیرعلی خان سمیت پٹودی پیلس میں رہائش پذیر ہیں اس کی مالیت 8 ارب بھارتی روپے یعنی 26 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

اسنیپ گریب گوگل
اسنیپ گریب گوگل

سیف علی خان صرف نام کے نواب ہی نہیں بلکہ ان کا رہن سہن اوررہائش بھی نوابوں والی ہے، دہلی سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پرہریانہ میں واقع پرتعیش پٹودی محل کسی بھی ہندوستانی اداکار کی ملکیت میں سب سے بڑا اور مہنگا گھر ہے اور سیف علی خان اس گھر کے مالک ہیں۔

یہ گھر شاہ رخ خان کے ’منّت‘ اور امیتابھ بچن کے ’جلسہ‘ نامی مشہور بنگلوں سے کئی گنا مہنگا ہے جس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 800 کروڑ بھارتی روپے ہے۔۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے سمندر کے سامنے قائم بنگلے ’منت‘ کی قیمت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جبکہ امیتابھ بچن کے ’جلسہ‘ کی قیمت 120 کروڑ روپے ہے۔

پٹودی محل سیف کے دادا نواب افتخار علی خان نے بنوایا تھا جن کے بعد یہ پیلس ان کے بیٹے منصور علی خان کو ملا اور بعد ازاں یہ محل سیف علی خان کی ملکیت میں آ گیا۔ اس کا ڈیزائن آرکیٹیکٹ رابرٹ ٹور رسل نے تیار کیا تھا۔

2011 میں سیف کے والد، نواب منصور علی خان کی وفات کے بعد محل نیمرانا ہوٹلز کو لیز پر دیا گیا تھا, سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنا گھر واپس لینے کے لیے کروڑوں روپے قرضہ اتارنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی پیلس کو دہلی کے شاہانہ محلات کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں اب تک کئی بالی وڈ ٓفلموں کی شوٹنگ بھی کی جا چکی ہے جس میں شاہرخ خان کی ’ویر زارا‘ اور رنبیر کپور کی حالیہ فلم ’اینمل‘ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انتہائی پرتعیش محل میں 150 سے زائد کمرے ہیں، جن میں 7 ڈریسنگ رومز، 7 بیڈ رومز، 7 بلیئرڈ رومز، سوئمنگ پول، فارمنگ ایریا، بڑے میدان، گیراج اور گھوڑوں کے لیے اصطبل سمیت ڈائننگ رومز شامل ہیں، یہ محل 10 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں روپے مالیت کا محل سیف علی خان کی جانب سے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے نام کر دیا گیا ہے، یہ محل تیمورعلی خان کو بالغ ہونے پر ورثے میں ملے گا۔

تازہ ترین