انڈیا

سونو سود تھائی سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر ، اعزازی مشیر مقرر

بھارتی اداکار کورونا وبا کے دوران ایک حقیقی ہیرو بن کر سامنے آئے تھے

Web Desk

سونو سود تھائی سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر ، اعزازی مشیر مقرر

بھارتی اداکار کورونا وبا کے دوران ایک حقیقی ہیرو بن کر سامنے آئے تھے

دبنگ کا ولن حقیقی زندگی میں ہیرو بن کر سامنے آیا ۔
دبنگ کا ولن حقیقی زندگی میں ہیرو بن کر سامنے آیا ۔

معروف بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود کو تھائی لینڈ کے وزارتِ سیاحت و کھیل کی جانب سے تھائی لینڈ سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر اور اعزازی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

 سونو سود اپنی نئی ذمہ داری میں بھارت میں تھائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پر اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے تھائی لینڈ سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر اور مشیر بنائے جانے پر فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔ تھائی لینڈ میری پہلی بین الاقوامی سفری منزل تھی، اور اب میں اس ملک کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو بھارت میں فروغ دینے کے لیے پُرجوش ہوں۔'

وہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ جیسی دیگر مشہور برانڈ ایمبیسڈرز شخصیات کی صف میں شامل ہو گئے ہیں، جو دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سونو سود نے کورونا وبا کے دوران بھارتی عوام کے لیے اپنی بے لوث خدمات کے باعث عالمی شہرت حاصل کی، جس میں انہوں نے غذا، تعلیم، اور طبی امداد فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے نئے منصب میں، 

دبنگ میں چھیدی سنگھ کا کردار اداکار سونو سود نے نبھایا تھا لیکن فلم دبنگ کے پردے کا یہ وِلن اصل زندگی میں ایک بڑا ہیرو بن کر ابھر کر سامنے آیا۔

سونو سود نے کورونا لاک ڈاؤن میں پھنسے لاکھوں مزدوروں کو نہ صرف کھلے دل سے کھانے اور رہنے کی جگہ دی اور مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کا کام بھی کیا۔

سونو نے انتہائی خاموشی کے ساتھ میڈیا اور تشہیر کے بغیر ہی مزدوروں کی مدد شروع کی تھی لیکن آہستہ آہستہ ان کے کام کے چرچے ہونے لگے اور انڈسٹری کے ساتھ ساتھ میڈیا نے بھی ان کے کام کو اجاگر کرنا شروع کیا۔

سونو سود ’ہیپی نیو ایئر‘، ’آر راجکمار‘، ’انٹرٹینمنٹ‘ اور ’دبنگ‘ جیسی بڑی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

کام کے محاذ پر، سونو سود جلد اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فتح میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ناصرالدین شاہ اور جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین