کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے انکار پر پاکستان کے سخت فیصلے کا امکان

پاکستان آئندہ بھارت سے میچز کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

Web Desk

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے انکار پر پاکستان کے سخت فیصلے کا امکان

پاکستان آئندہ بھارت سے میچز کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے انکار پر پاکستان کے سخت فیصلے کا امکان

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر حکومتِ پاکستان نے ڈٹ کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار پرسخت فیصلے لینے کا امکان ہے۔

 حکومت غور کر رہی ہے کہ اگربھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں آئے گا توپاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت غور کر رہی ہے کہ جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہترنہیں ہوتے تب تک بھارت کے ساتھ کسی بھی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان نے اپنی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ایک مختصر سی ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستان بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، حکومتی ذرائع نے سوال اٹھایا کہ ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا؟

حکومتی ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، تمام ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں تو بھارت کیوں تیار نہیں؟

حکومتی ذرائع نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت نہیں آئے گا تو کسی بھی حد تک جائیں گے، اسٹیڈیم بن رہے ہیں سیکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگربھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کسی ماڈل کو قبول نہیں کرے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی اولمپیکس 2036کی بولی کے خلاف بھی حکومت نے خط لکھنے کا سوچ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو نے گزشتہ روز رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا امکان ہے۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

تازہ ترین