انفوٹینمنٹ

دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں پاکستانی سلیبریٹیز کے جلوے

دلومیناتی کانسرٹ چیپٹر ابوظہبی میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت

طوبیٰ خضر حیات

دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں پاکستانی سلیبریٹیز کے جلوے

دلومیناتی کانسرٹ چیپٹر ابوظہبی میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت

دلومیناتی کانسرٹ چیپٹر ابوظہبی میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت
دلومیناتی کانسرٹ چیپٹر ابوظہبی میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت 

 پوری دنیا میں اپنے کامیاب کانسرٹس کی بدولت ریکارڈز  توڑنے کے بعد گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے انڈیا کے کامیاب  ٹوور کے بعد اپنے معروف میوزیکل کانسرٹ دلومیناتی ٹوور کا میلہ مداحوں کیلئے ابو ظہبی میں سجایا گیا۔

انڈیا ٹوور کے بعد مداح گلوبل سپر اسٹار کے ابو ظہبی کانسرٹ کا بیتابی سے انتظار کررہے تھے کیونکہ دنیا بھر سے کہیں سے بھی ‘دبئی یا ابوظہبی‘ میں پہنچنا بے حد آسان ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہزاروں ں پرستاروں کے جھرمٹ میں دلجیت نے بڑے فخر سے ‘پنجابی آ گئے ابوظہبی‘ کہتے ہوئے اپنے یو اے ای کانسرٹ کا آغاز کیا۔

ایک کامیاب گلوکار کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کو اگر ایک بہترین انسٹاگرام انفلوئنسر بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا جس کا ثبوت ان کی دلچسپ انسٹاگرام پروفائل ہے۔

کانسرٹ کے بعد اسکی ہائی لائٹس جسطرح گلوکار کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی جاتیں ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اُنہیں انسٹاگرام سے ہی اتنی پذیرائی مل جاتی ہے کہ پھر کسی اور میڈیم سے پی آر کی ضرورت نہیں رہتی۔

یہی وجہ ہے کہ اپنے ہر کامیاب کانسرٹ کے بعد گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر مداحوں سے کانسرٹ کی ہائی لائٹس شیئر کرتے ہیں اور اسی روایت کو انہوں نے ابوظہبی میں منعقد اپنی کامیاب شام کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے قائم رکھا۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں کو کیپشن دیتے ہوئے گلوبل سپر اسٹار نے ‘مرحبا ابو ظہبی لکھا‘ جس کے بعد انہیں کانسرٹ کے آغاز میں اپنی آئیکونک لائن ‘پنجابی آ گئے ابوظہبی‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

 صرف یہی نہیں اپنے کانسرٹ میں آئی مسلم ملک کی عوام کو محظوظ کرنے کیلئے دلجیت نے کانسرٹ کی شروعات سن 1992 کی بلاک بسٹر فلم ‘خدا گواہ‘ کے گانے‘تو مجھے قبول‘ سے کی، جس نے سماں باندھ دیا۔

بھارتیوں کے جارحانہ رویہ کے باوجود پاکستانیوں کا خیر مقدم

حال ہی میں اپنے کانسرٹ میں پاکستانی مداحوں کو اسٹیج پر بلاکر خیر مقدم کرنے والے گلوبل سپر اسٹر دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 جہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دلجیت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے معافی کے مطالبے کے ساتھ اپنے کانسرٹس میں پاکستانی مداحوں پر بین لگانے کی ضمانت بھی مانگی گئی۔

ان تمام حالات سے گزرنے کے بعد حال ہی میں دوبارہ دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اپنے ابوظہبی کانسرٹ میں آئے پاکستانی مداحوں کا خیر مقدم کیا گیا جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوبل سپر اسٹار کانسرٹ کے درمیان میں اپنے سامنے والی لائن میں موجود پرستاروں سے سوال کرتے  ہیں کہ آپ کس ملک سے کانسرٹ اٹینڈ کرنے آئے ہیں جس کے بعد انہیں جواب ملتا ہے ‘پاکستان‘۔

یہ سننے کے بعد دلجیت مسکراتے ہوئے دوسری جانب رُ خ کرتے ہوئے ایک اور مداح سے یہی سوال دوبارہ کرتے ہیں جس پر ان کی جانب سے بھی ‘پاکستان‘ کا جواب آتا ہے۔

دوبارہ پاکستان سننے کے بعد دلجیت جونہی باقی مداحوں سے بھی ان کا ملک پوچھتے ہیں تو جواب میں پاکستان سن کر حیرانی سے پوچھتے ہیں کہ ‘کیا آپ تمام لوگ فلائٹ لے کر صرف میرا کانسرٹ ہی سننے کیلئے آئے ہیں‘۔

جواب میں دوبارہ ہاں سنتے ہی دلجیت دوسانجھ نے مسکراکر  دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپکی محبتوں کا ممنون ہوں، آپ سب کو خوش آمدید‘۔

پاکستانی مداحوں کے ہمراہ سلیبریٹیز کے بھی جلوے

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے انڈیا ٹوور کی شاندار کامیابی کے بعد ان کے چارٹر بسٹر ہٹ میوزیکل کانسرٹ دلومیناتی ٹوور چیپٹر ابو ظہبی میں جہاں دنیا بھر سے مداح موجود تھے وہیں پاکستانی عوام سے ساتھ پاکستانی سلیبریٹیز نے بھی اپنی شرکت سے ہائی لائٹس میں جگہ بنائی۔

اداکارہ نمرہ خان اور ثانیہ شمشاد   کی انٹری

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف ڈرامہ سیریل ’مجھے خدا پر یقین ہے‘ ، ’ احرامِ جنون‘ اور ’چھوٹی سی زندگی‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی دلکش اداکارہ نمرہ خان اور  پاکستان کی مقبول ڈرامے 'سیانی'، 'گرفت'، 'مومن اوردعا' میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بھی ابوظہبی میں منعقد دلومیناتی ٹوور میں شرکت کی۔

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُ خ کرتے ہوئے مداحوں سے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے ابوظہبی میں منعقد کانسرٹ  سے اپنے فین مومنٹ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نمرہ خان اور ثانیہ شمشاد کانسرٹ کی ‘وی آئی پی‘ لائن میں کھڑی اپنے فیورٹ گلوکار کی پرفارمنس سے لطف انداز ہورہی ہیں۔

کانسر ٹ میں شرکت پر ایک جانب جہاں مداح دونوں اداکاراؤں کو فین مومنٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب نمرہ،ثانیہ کی دوستی بھی پرستاروں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فیضان شیخ کی اہلیہ ماہم عامر کے ساتھ شرکت

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مشہور ڈرامے ،’سایہ’، ’ریڈی اسٹیڈی گو’، ’بیٹی جیسی’، ’بابل کا آنگن’ سمیت دیگر بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہم عامر  نے اپنے شوہر معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ کے ہمراہ ابوظہبی میں منعقد کانسرٹ میں شرکت کی۔

مداحوں سے اپنا خوبصورت فین مومنٹ شیئر کرنے کیلئے ماہم اور فیضان نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُ خ کرتے ہوئے  ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ ‘دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں شرکت کرنا زندگی بھر  یاد رہ جانے والا قیمتی کا تجربہ تھا صرف یہی نہیں کانسرٹ میں جانے کے بعد سمجھ آیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ کو کیوں  اس وقت دنیا کے سب سے بڑے پنجابی فنکار  کے طور پر پکارا جاتا ہے‘۔

اپنی پوسٹ میں اسٹار کپل کا مزید کہنا تھا کہ ‘گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی اسٹیج پر  انرجی  بے مثال ہے، وہ جو وائب اسٹیج سے تخلیق کرتے ہیں وہ اتنی حیرت انگیز ہے کہ شو ختم ہونے کے بعد بھی آپ کے ساتھ رہتی ہے‘۔