ہانیہ عامر شادی کب کر ینگی؟ اہم سوال کا جواب دیدیا
ہانیہ عامر کا شادی کرنے سے قبل ڈھنڈورا پیٹنے کا اعلان
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر منصوبہ بندی کھل کر رکھ دی۔
ہانیہ عامر اب گلوبل اسٹار بن چکی ہیں جنکے فینز دنیا کے تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ کوئی انکی اداکاری کا دیوانہ تو کوئی انکے حسن کا متوالا دکھائی دیتا ہے۔
ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی بن چکی ہیں جنکو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔
ان دنوں ہانیہ عامر کینیڈا میں وقت گزار رہی ہیں جہاں وہ مختلف ایونٹس میں شرکت کرتی، فینز سے ملتی اور انٹرویوز دیتی دکھ رہی ہیں۔
فن لَونگ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک ایونٹ میں اپنے فینز اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتی دکھ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کے مداحوں نے انہیں ڈراموں میں تو دلہن بنے دیکھ لیا ہے لیکن حقیقی زندگی میں انہیں عروسی جوڑے میں سجے سنورے دیکھنا چاہتے ہیں پر ہانیہ عامر کا نیا بیان فینز کو مایوس کرگیا ہے۔
ویڈیو میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والا سوال ہانیہ عامر کی شادی کے بارے میں رہا جس کا جواب بھی اداکارہ نے بغیر شرمائے دیا۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ 'وہ فی الحال شادی کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں، لیکن جب ایسا کوئی پلان بنا تو وہ واضح الفاظ میں اعلان کرینگی'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں ان میں سے نہیں جو اپنی باتیں چھپائے بلکہ میں وہ ڈھنڈھورا پیٹ کر سب کو بتائیں گی۔