اسکینڈلز

ٹک ٹاکرز کی لیک ویڈیوز کے پیچھے ممکنہ عوامل کیا ؟

مناہل ملک اور امشا رحمان کی لیک ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

Web Desk

ٹک ٹاکرز کی لیک ویڈیوز کے پیچھے ممکنہ عوامل کیا ؟

مناہل ملک اور امشا رحمان کی لیک ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

ٹک ٹاکرکے حوالے سے کئی اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔
ٹک ٹاکرکے حوالے سے کئی اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔

شارٹ ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جوعام عوام کو تفریح و معلومات فراہم کر نے کا پسندیدہ ذریعہ بن چکا ہے۔

ٹک ٹک پر ہر قسم کا مواد مل جاتا ہے جس میں موسیقی، رقص ، صحت اور تعلیم شامل ہیں لیکن ٹک ٹاک اپنی جس خاصیت کی بنا پر مقبول ہے وہ لپ سنکنگ کا فارمولا ہے، یہاں پر مشہور گانوں یا پھر ان کے کرداروں کے ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرنے والے زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو عموماً ٹک ٹاکرز کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک پر ملکی سیاست بھی کافی مقبول ہے، جس میں مشہور عوامی رہنماؤں کے ڈائیلاگز شامل کئے جاتے ہیں اور پھر انہیں اسپیشل افیکٹس دیے جاتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر اگر کوئی شخص ہٹ ہوجائے تو اس کے فالورز کی تعداد ملینز تک پہنچ جاتی ہے، یہ باقاعدہ انفلوئنسرز کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

تعلیم ، صحت اور سیاست سے ہٹ کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مقبول رقص (ناچ گانا) یا پھر موسیقی ( لپ سنکنگ ) ہے، جس کی ویڈیوز سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔

ٹک ٹاکرز پر ایک طبقہ بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی عائد کرتا ہے، جس میں ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اس پلیٹ فارم کو محض رقص اور موسیقی کا ذریعہ ہی سمجھ لیا ہے، جس سے معاشرے میں ٹک ٹاکرز کی ساکھ پر بھی اثر پڑا ہے۔

ٹک ٹاک پر جہاں ویڈیوز کی بھرمار ہے وہیں اس سے منسلک لوگوں کے اکثر اسکینڈلز بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں دو ٹک ٹاکرز کا بہت زیادہ چرچہ رہا جن کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں ایک ٹک ٹاکر مناہل ملک ہیں جبکہ دوسری امشا رحمان ہیں، جن کی مختلف نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

ان ویڈیوز کےسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی یہ معاملہ ‘ٹاک آف دی ٹاؤن’ بن گیا اور سوشل میڈیا پر ہر طرف اس حوالے سے بحث شروع ہوگئ، ان میں ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہوتی ہے جو ان ویڈیوز کو حاصل کرنے کے لیے بےتاب نظر آتے ہیں۔

مناہل ملک ، اسیپ گریب گوگل
مناہل ملک ، اسیپ گریب گوگل 

سوشل میڈیا پر جب مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کا شور اٹھا تو مناہل ملک نے پہلے تو انہیں ایڈٹ قرار دیا لیکن پھر ان کے اصلی ہونے کو تسلیم کرلیا، مناہل ملک نے انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر خودکشی کی کوشش کی۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی لیک ویڈیوز پر کوئی ردعمل نہیں دیا البتہ اپنا ٹک ٹاک اکاونٹ غیر فعال کردیا ہے جس سے یہی نظر آتا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کے حوالے سے پریشان ہیں۔

ٹک ٹاکر امشا ، اسنیپ گریب گوگل
ٹک ٹاکر امشا ، اسنیپ گریب گوگل 

سوشل میڈیا پر ان لیک ویڈیوز کے حوالے سے صارفین کی دو مختلف آرا ہیں، ایک آرا تو یہ ہے کہ یہ ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کی جارہی ہیں تاکہ ان کو مزید شہرت مل سکے اور زیادہ فالوورز بڑھ جائیں۔

اسیپ گریب ٹویٹر
اسیپ گریب ٹویٹر

دوسری جانب وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان ویڈیوز کے لیک ہونے کو کسی کی پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ان تمام صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی لیک ویڈیوز سے کسی کا پورا گھر اجڑ سکتا ہے۔

معاملے کا لب لباب یہ ہے کہ ان کچھ لیک ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک کا پورا پلیٹ فارم ہی ایک دوسرا رخ پیش کررہا ہے جسے استعمال کرنے والوں کو اچھا نہیں سمجھا جارہا، حالانکہ کسی بھی پلیٹ فارم کا اچھا یا بُرا استعمال صارفین کے اختیار میں ہوتا ہے۔