ہالی ووڈ

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

اداکارہ کو ہالی وڈ بلاک بسٹر رش آور کی پیشکش کی گئی تھی۔

Web Desk

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

اداکارہ کو ہالی وڈ بلاک بسٹر رش آور کی پیشکش کی گئی تھی۔

فلم کے ڈائریکٹر نے ایشوریا کو اسکرپٹ بھی بھیجا تھا۔
فلم کے ڈائریکٹر نے ایشوریا کو اسکرپٹ بھی بھیجا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے ایک حقیقی گوبل آئیکون ہیں جنہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ ہالی وڈ میں بھی عوام کو متاثر کیا ہے۔

جب اداکارہ نے اپنے کریئر کے عروج پر بین الاقوامی سنیما میں قدم رکھا تو انہیں کئی فلموں کی پیشکشیں موصول ہوئیں لیکن ایشوریہ اپنی پسند میں کافی سلیکٹو تھیں اور انہوں نے کچھ بڑی فلموں کو بھی ٹھکرادیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریا نے جیکی چین اور کرس ٹکر کے مدمقابل ایک فلم کو بھی مسترد کر دیا تھا اور ان کے اس فیصلے کی وجہ آپ کو حیران کر دے گی؟

رش آور 3، یہ ایکشن کامیڈی 2007 کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز میں شامل تھی اور فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار بریٹ ریٹنر اس میں ایشوریا کو شامل کرنا چاہتے تھے۔

سال 2004 میں ہدایت کار بریٹ ریٹنر نے ایک امریکی ٹیلی ویژن میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی فلم میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے میزبان سے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے بتائیں کہ بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہے تاکہ میں اسے کرس ٹکر کی محبت کی محبوبہ کے طور پر کاسٹ کر سکوں!'۔

اس پر جب ایشوریا کا نام لیا گیا تو بریٹ رینٹنر نے کہا کہ 'ہاں وہی وہ لڑکی ہے جسے میں چاہتا ہوں، اگلی بار جب وہ لاس اینجلس میں ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ آپ میرا تعارف کرائیں۔'

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹ ریٹنر نے رش آور 3 کا اسکرپٹ ایشوریہ رائے کو بھیجا تھا لیکن اداکارہ نے اپنی دستیاب ڈیٹس کے مسائل کی وجہ سے اس کردار کو مسترد کردیا تھا۔

البتہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے اس کردار سے خوش نہیں تھی جو انہیں پیش کیا گیا تھا کیوں اسکرپٹ کے مطابق اس میں انتہائی قربت کے مناظر شامل تھے۔

رش آور3، رش آور (1998) اور رش آور 2 (2001) کے واقعات کے بعد ایکشن کامیڈی رش آور فرنچائز کی تیسری قسط تھی جسے 10 اگست 2007 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

منفی ریویوز کے باوجود 14 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر سے تقریباً 26 کروڑ ڈالر کمائے اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔