فلم / ٹی وی
امیتابھ بچن ’کے بی سی‘ میں ابھیشیک کو بُلا کر پھنس گئے
’کون بنیگا کروڑپتی‘ میں ابھیشیک نے والد کا تمسخر کیسے اُڑایا؟
امیتابھ بچن ’کے بی سی‘ میں ابھیشیک کو بُلا کر پھنس گئے
’کون بنیگا کروڑپتی‘ میں ابھیشیک نے والد کا تمسخر کیسے اُڑایا؟
بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ‘ پتی میں بیٹے و اداکار ابھیشیک بچن کو مہمان بنانے کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔
بگ بی نے گزشتہ سال‘ کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کو خیرآباد کہہ دیا تھا اورخیال یہ کیا جارہا تھا کہ اب وہ دوبارہ اس شو کی میزبانی نہیں کریں گے لیکن امیتابھ بچن نے الوداع شو کو نہیں بلکہ اس سیزن کو کیا تھا۔
رواں سال امیتابھ بچن سیزن 16 کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر واپس لوٹے ہیں اور شو کا آغاز امیتابھ بچن نے اپنے روایتی انداز میں سیٹ پر دوڑتے ہوئے کیا اوراس کے بعد اپنی کرسی کی طرف دیکھتے ہوئے کیمرے میں بولنا شروع کردیا۔
سیزن 16 میں متعدد جانی پہچانی شکلیں بھی نظر آئیں لیکن امیتابھ بچن کو سب سے زیادہ پریشانی اپنے خود کے بیٹے ابھیشیک بچن کو شو کا حصہ بنا کر ہوئی۔
سوشل میڈیا پر اس قسط کا پرومو زیرِ گردش ہے جس میں ابھشیک بچن ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ بچن کے انداز میں ’7 کروڑ‘ چلا کر انکا تمسخر اڑا رہے ہیں۔
ابھیشیک بچن نے کہا کہ ’اس سے پہلے کے شو ختم ہوجائے، ہم جیتے ہیں 7 کروڑ‘ ، اس کے بعد لگائی گئی ویڈیو کلپ میں پھر سے ابھیشیک 7 کروڑ کا ہی مذاق بناتے نظر آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ’گھر میں جب ہم سب مل کر ٹیبل پر کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور کوئی سوال کیا جاتا ہے تو سارے بچے یک زبان ہوکر چیختے ہیں، 7 کروڑ‘۔
اس کے بعد ابھیشیک بچن نے شو میں بیٹھی آڈینس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم تب تک یہیں ہیں جب تک جیت نہیں جاتے 7 کروڑ‘ اور انکے ساتھ آڈینس بھی 7 کروڑ کہتی سنائی دی۔
یہ دیکھ کر امیتابھ بچن بول پڑے کہ ’ابھیشیک کو آج شو میں بُلا کر میں نے سب سے بڑی غلطی کر دی ہے‘۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)



