پالتو کتے کی خاطر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا
ہونے والی ساس نے لڑکی کو پالتو کتا ساتھ لانے سے منع کردیا تھا۔

زمانہ قدیم سے ہی انسانوں اور جانوروں کا ساتھ چلتا آیا ہے اور بہت سے انسان جانوروں کو اپنے پالتوں کے طور پر رکھنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
پالتو جانوروں سے محبت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے اب لوگ انہیں اپنے بچوں کی طرح گھر کا ایک فرد سمجھتے اور ان سے اولاد کی طرح ہی محبت کرنے اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔
جہاں جانوروں کی انسانوں سے وفاداری نبھانے کی کئی مثالیں موجود ہیں وہیں انسانوں کا بھی ان کے لیے پیار کچھ کم مثالی نہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں دلہن نے اپنے پالتو کتے کے لیے اپنی شادی ہی توڑ ڈالی۔
ایک انٹرنیٹ صارف پریانکا نے اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی تفصیلات مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی اور بتایا کہ ان کا ان کے بوائے فرینڈ سے 7 سال کا رشتہ اس کی ماں کی وجہ سے ختم ہوگیا۔
اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کی تیاری کررہے تھے لیکن لڑکے کی محبت آہستہ آہستہ کم ہونے لگی اور اس نے ہمارے رشتے کے لیے اپنے والدین کے سامنے اسٹینڈ نہیں لیا، ابتدا میں ان کے والدین اس شادی کے لیے راضی تھے۔
تاہم معاملات اس وقت خراب ہوئے جب لڑکی نے شادی کے لیے یہ شرط رکھی کہ وہ اپنے ساتھ اپنے پالتو کتے کو بھی لائے گی لیکن لڑکے کی ماں اس پر رضامند نہیں تھی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی اور وہ کتے کی دیکھ بھال نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے یہ ذمہ داری خود اسے اٹھانی پڑتی ہے اس لیے وہ شادی کے بعد اسے ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتی تھی۔
تاہم جب لڑکی نے کتے کو اپنے ساتھ سسرال لانے کی بات کی تو اس کی ہونے والی ساس نے فوراً اسے مسترد کردیا۔
لڑکی کے مطابق ساس کے انکار کی وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس پہلے سے ایک کتا موجود تھا اور وہ 2 کتوں کو نہیں پال سکتے تھے۔'
مذکورہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین متضاد رائے کا اظہار کرتے نظر آئے کچھ کا کہنا تھا کہ صرف جانوروں کے رکھوالے ہی اس بات کو سمجھ سکتے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ لڑکی کا مطالبہ غیر معمولی تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 54 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی