کھیل

جب شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ نے سچن ٹنڈولکر کی پسلیاں توڑ ڈالیں

سورو گنگولی نے دلچسپ قصہ سُنا دیا

Web Desk

جب شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ نے سچن ٹنڈولکر کی پسلیاں توڑ ڈالیں

سورو گنگولی نے دلچسپ قصہ سُنا دیا

بلے بازوں کیلئے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کو دنیا کا تیز ترین گیند باز سمجھا جاتا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے کرکٹ کریئر میں ایسے کئی ریکارڈ قائم کیے جنہیں آج تک کوئی نہیں توڑ سکا، سال 2003 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایسی گیند پھینکی تھی جس کی رفتار 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

اُن کو بالنگ کیلئے اپنی جانب بڑھتا ہوا دیکھ کر بڑے بڑی بلے بازوں کی ٹانگیں تھر تھر کانپنے لگ جاتی تھیں، کئی بلے باز شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ سے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

ایسا ہی ایک قصہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بارے میں سنایا جس نے تمام کرکٹ شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران سورو گنگولی سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی پسندیدہ ترین شخصیت کا نام بتائیں جو فی الوقت حیات ہیں؟

جواب میں سورو گنگولی نے سچن ٹندولکر کا نام لیا، انہوں نے بتایا کہ 'سچں ٹنڈولکر بہت خاص ہیں، میں نے انہیں قریب سے دیکھا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کے دوران شعیب اختر کی بال لگنے سے سچن ٹنڈولکر کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں لیکن انہوں نے کوئی شور نہیں مچایا اور رنز بناتے رہے، اگلی صبح جب ان کا معائنہ کیا گیا تو انہیں ڈبل فریکچر ہوچکا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا یہ شعیب اختر ہیں؟' فاسٹ بولر کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

سورو گنگولی نے مزید بتایا کہ 'جب سچن کو پسلیوں میں گیند لگی تو مجھے آواز آئی تھی، میں نے اُن کے قریب جاکر خیریت پوچھی تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، لیکن اگلی صبح ہمیں پتا چلا کہ انہیں ڈبل فریکچر ہوچکا تھا مگر وہ بھارت کیلئے اسکور کرتے رہے'۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 2011 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا میں اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

شعیب اختر نے 163 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر 247 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں لیں، علاوہ ازیں انہوں نے 15 ٹی 20 میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین