اسکینڈلز
پوجا بھٹ نے شراب نوشی سے چھٹکارا کیسے پایا؟
پوجا بھٹ نے شراب نوشی سے چھٹکارا کیسے پایا؟
معروف بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی ٹو میں اپنی شراب نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے۔
رواں سال بگ باس او ٹی ٹی ٹو میں پوجا بھٹ نے بطور کھلاڑی شرکت کی ہے اور اس شو کے دوسرے روز اداکارہ نے ایک ساتھی کھلاڑی سائرس بروچا کے ساتھ دورانِ گفتگو ماضی میں شراب نوشی کا شکار ہوجانے اور اس سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے بات کی۔
پوجا بھٹ نے اعتراف کیا کہ انہیں شراپ پینے کی لت لگ گئی تھی اور پھر اس بری عادت کو چھوڑنے کا اہم فیصلہ لیا۔
انکا کہنا تھا کہ ’ہمارا معاشرہ مرد کو تو شراب نوشی اور دیگر خراب لت کے حوالے سے کھل کر بولنے کا حق دیتا ہے لیکن عورتوں کے لیے معیار مختلف ہے اور خواتین اس متعلق عوامی سطح پر بات نہیں کرسکتیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ وہ سب کے سامنے کھل عام شراب پیتی تھیں تو جب انہوں نے اس لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو سوچا کہ وہ یہ خاموشی سے اور چھپ کر کیوں کریں ؟
انکا کہنا تھا کہ ’انہوں نے 44 سال کی عمر میں شراب کے نشے سے خود کو دور کرلیا، تاہم جب بھی لوگ انہیں شرابی کہتے تھے تو انکا یہی جواب ہوتا ہے کہ وہ اس سے پیچھا چھڑوا چکی ہیں۔
پوجا بھٹ اس سے قبل بھی اپنی شراب نوشی کی لت کے حوالے سے بات کرچکی ہیں، انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ جس شخص کے گھر پیدا ہوئیں انکو شراب پیتے دیکھا اور وہ شراب نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی بھی تدبیر نہیں کرتے تھے لہٰذا جب اداکارہ نے شراپ پینا شروع کی تو وہ بھی بغیر رُکے ایک کے بعد ایک بوتل پی جاتی تھیں۔‘
پوجا بھٹ نے شراب نوشی کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شراب پینے سے آپ کی بھوک میں حیران کن اضافہ ہوجاتا ہے، انسان کے جسم پر اسکے بے حد سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں جسکے نتیجے میں وہ شخص اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کے حوالے سے منفی سوچ بھی رکھنے لگ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پوجا بھٹ معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جنہوں نے اپنے والد کی 1989 میں ریلیز ہوئی فلم ’ڈیڈی‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
