اسکینڈلز

رادھیکا مرچنٹ کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع؟

رادھیکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں

Web Desk

رادھیکا مرچنٹ کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع؟

رادھیکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں

رادھیکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں
رادھیکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں

بھارتی ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی نئی نویلی بہو رادھیکا مرچنٹ کے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کیلئے   12 جولائی کو عالیشان شبھ ویواہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کے اگلے روز 13 جولائی شبھ آشیرواد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اگرچہ کہ اس شادی کی تقریبات کا آغاز مہینوں قبل ہوگیا تھا لیکن خصوصاً ان دو روز پر مشتمل شادی کی تقریب میں دنیا بھر کی نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا جو جیو ورلڈ کنوینشن میں منعقد ہوئی۔

عالیشان اور ایشیا کی سب سے بڑی تقریب میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد رادھیکا اور اننت نے خوشگوار اور خوشیوں سے بھرے زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا، جبکہ شادی کے بعد یہ جوڑا مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہوئے مداحوں کی ڈھیروں داد موصول کرتا پایا گیا۔

اب جبکہ اننت اور رادھیکا کی شادی کو  تقریباً 5 ماہ گزرنے والے ہیں وہیں اس جوڑے کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’رادھیکا مرچنٹ فین پیچ’ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  اننت سیاہ شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ رادھیکا کو آسمانی دلکش ساڑھی میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا۔

نیتا مکیشن امبانی کلچر سینٹر سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی اگرچہ کہ مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن فین پیچ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رادھیکا مرچنٹ امید سے ہیں اور جلد انکے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے۔’جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اننت کا مذاق بناتے بھی نظر آئے۔

ایک صارف نے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’کیا اننت امبانی حاملہ ہیں۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’کیونکہ یہ دونوں آئی وی ایف کے ذریعے بچوں کا استقبال کریں گے۔’

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی رادھیکا کے امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں سننے کو ملیں تھیں۔

شادی کے دو ماہ بعد جب یہ جوڑا اپنا مذہبی تہوار گنیش چتورتھی  کا جشن منانے اکھٹا ہوا، اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں نیتا امبانی نے اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کو میڈیا کے سامنے پہلی بار متعارف کرایا۔


لیکن یہاں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ ویڈیو دیکھتے وقت لوگوں نے نوٹ کیا کہ رادھیکا اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھیں جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔

اگرچہ ان خبروں پر  ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن  صارفین رادھیکا کے امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں کرتے سنائی دے رہے ہیں۔