انفوٹینمنٹ

فریال محمود حجابی اے آئی روبوٹ کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا

اداکارہ کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی

Web Desk

فریال محمود حجابی اے آئی روبوٹ کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا

اداکارہ کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی
اداکارہ کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی

فریال محمود پاکستانی اے آئی روپورٹ کے حجاب پہننے پر نہ صرف حیران و پریشان ہوگئیں بلکہ اظہار رائے سے سب کی توجہ کا مرکز بھی بن گئیں۔

اداکارہ اور رقاصہ فریال محمود یوں تو انڈسٹری میں اپنی فنی صلاحیتوں سے مشہور ہیں ہی لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا کی دنیا کی بات کریں تو انہیں ایک رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ہینڈل پر فریال محمود کبھی اپنے فیشن کے انتخاب سے موضوع بحث بنتی ہیں تو کبھی انکی ڈانس ویڈیو انہیں خبروں کی زینت بناتی ہیں جس میں انکے ایکسپریشنز اور ڈانس سے لگاؤ چھپائے نہیں چھپتا۔

اس بار پھر اداکارہ  کا نام موضوع بحث بنا لیکن اس کی وجہ فریال کا کوئی ڈانس نہیں بلکہ ایک تبصرہ تھا جس نے صارفین کو مشتعل کردیا۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فریال محمود نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کی ایک نئی ایجاد کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کیا۔

حال ہی میں پاکستان میں ایک نیا اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) روبوٹ تیار کیا گیا ہے، جو ’حجاب’ پہنے ہوئے ہے۔اور اسکا کام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

یہ خبر ابھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہی تھی کہ فریال نے اسٹوری میں روبوٹ ٹیچر کا ذکر کرتے ہوئے اسکے حجاب پر تبصرہ کرڈالا۔

فریال محمود حجابی اے آئی روبوٹ کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ،’روبوٹ کو حجاب کی کیا ضرورت ہے؟’

اس سوال کو دکھنے کے بعد صارفین انکے آزادانہ خیال پر طنز کرتے نظر آئے صارفین کے مطابق فریال ہوتی کون ہیں کسی کو جج کرنے والی؟

ایک صارف نے لکھا، حجاب مسلمانوں کا ایک ڈریس کوڈ ہے اور ہمیں اس پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں چاہے اس میں روبوٹ ہی کیوں نہ شامل ہوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’فریال کو رول ماڈل کے بارے میں نہیں پتا کیونکہ بچے اپنے استاد کی ہر ایک عادت کو فالو کرتے ہیں۔’