عالمی منظر
بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکہ میں فردِ جرم عائد، وارنٹ جاری
گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھا جاتا ہے
بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکہ میں فردِ جرم عائد، وارنٹ جاری
گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھا جاتا ہے
بھارت کے اڈانی گروپ کے ارب پتی سربراہ گوتم اڈانی پر امریکہ میں ایک مبینہ اسکیم کے تحت سیکڑوں ملین ڈالر رشوت دینے اور اس اسکیم کو امریکی سرمایہ کاروں سے چھپانے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق حکام نے گوتم اڈانی کے علاوہ اڈانی گرین انرجی کے 2 دیگر ایگزیکٹوز، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور ونیت جین پر بھی فرد جرم عائد کی ہے۔
امریکی اٹارنی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’گوتم اڈانی نے قابل تجدید توانائی کی انڈین کمپنی کے 2 دیگر ایگزیکٹوز کے ساتھ 2020 اور 2024 کے درمیان شمسی توانائی کی فراہمی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر رشوت دی جس سے 2 ارب ڈالر کا منافع متوقع تھا‘۔
نیو یارک کی ڈپٹی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لزا ملر نے بتایا کہ فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے امریکی سرمایہ کاروں کی قیمت پر بدعنوانی اور دھوکہ دہی کےذریعے ریاست کے توانائی کی فراہمی کے انتہائی بڑے کانٹریکٹ اور فنانس حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
امریکی استغاثہ کا کہنا ہےکہ قابل تجدید توانائی کمپنی نے اِس عرصے کے دوران جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کی بنیاد پر 3 ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضے اور بانڈز اکٹھے کیے ہیں۔
اڈانی گروپ کے سربراہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں ڈالر لگانے والے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا کیونکہ انہوں نے بھارتی حکام کو 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رشوت دے کر منافع بخش شمسی توانائی کی فراہمی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے منصوبے کو سرمایہ کاروں سے چھپایا۔
گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور اُن پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔
عالمی جریدے فوربز کے مطابق گوتم اڈانی کا شمار دنیا کے 20 امیر ترین افراد کی فہرست میں ہوتا ہے، ان کے اثاثوں کی مالیت 57.6 ارب ڈالر ہے۔
تاہم آج کے دن اڈانی گروپ کے شیئرز 10 فیصد گرنے کے بعد گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت میں 12 ارب ڈالر (17.45 فیصد) کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید خبریں
-
برطانوی سینما ہال کو بھارتیوں نے کچراکنڈی بنادیا، اسکریننگ معطل
-
عمران خان کے بیٹے ٹرمپ کے معاون سے ملنے امریکہ پہنچ گئے
-
سعودی عرب کے 'سلیپنگ پرنس' کا 20 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
-
ایلون مسک نے 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کردیا
-
ملالہ تعلیم کے بعد لڑکیوں میں کھیلوں کے فروغ کےلیےسرگرم
-
نیتین یاہو کو گرفتار کرنے کا عزم کرنیوالے ظہران ممدانی کون؟
-
اسرائیل کی حمایت میں امریکا نے بھی ایران پر حملہ کردیا
-
اڑن طشتری کا ظہور؟ امریکی فوج نے پُراسرار ویڈیو جاری کردی
-
ایرانی سرکاری ٹی وی کی واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute




