وائرل اسٹوریز

نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ کینسر فری قرار

اسٹیج فور کینسر میں مبتلا سدھو کی بیوی نے اپنی بیماری کو کیسے شکست دی؟

Web Desk

نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ کینسر فری قرار

اسٹیج فور کینسر میں مبتلا سدھو کی بیوی نے اپنی بیماری کو کیسے شکست دی؟

سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، ٹیلی ویژن شخصیت نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے اسٹیج 4 کینسر کو شکست دے دی۔

بھارت کے کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو’ کے شریک میزبان نوجوت  سنگھ سدھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہیں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

عوامی آگاہی کیلئے منعقدہ اس پریس کانفرنس میں سدھو نے اہلیہ کے کینسر فری ہونے کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز نے اہلیہ کو جواب دے دیا تھا لیکن اس کے باوجود اہلیہ نےسخت پرہیز اور آیوروید کی مدد سے اسٹیج 4 کے کینسر کو 40 روز میں شکست دے دی۔

ویڈیو میں سدھو کا کہنا تھا کہ،’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ میری اہلیہ کو اب کینسر سے آزاد قرار دے دیا گیا ہے۔ انہیں اسٹیج 4کینسر تھا جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ اور ڈاکٹروں کےمطابق اہلیہ کے پاس صرف 4 فیصد بچنے کا امکان تھا ’۔

سدھو کے بتایا انتہائی کم وقت کے باوجود میں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ ایک مستند تحقیق کرے جس پر ہم نونی (اہلیہ )کی غذا کو ترتیب دیں جس کے استعمال سے یہ واقعی معجزہ ہوا کہ اہلیہ چالیس دنوں میں اسٹیج 4 سے ٹھیک ہو گئی۔’

سدھو نے بتایا کہ انکی اہلیہ کی روز مرہ کھانے پینے میں لیموں پانی، کچی ہلدی، سیب کا سرکہ، نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال شامل ہوتا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اہلیہ نے کینسر کو اس لیے شکست دی کہ وہ بہت زیادہ ڈسپلن اور روزمرہ کی زندگی میں روٹین کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔

سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جسم میں اندرونی سوزش اور کینسر ختم کرنے والی خوراک کا استعمال کرنے کے ساتھ کھانے صرف کوکونٹ آئل (کھوپرے کا تیل)، کولڈ پریسڈ آئل (نباتاتی تیل) یا پھر بادام کا تیل استعمال کرتی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ نوجوت کور صبح میں دار چینی، لونگ، گڑ اور الائچی کی چائے پیتی تھیں۔تاہم انھوں نے تنبیہ کی کہ ایسی کسی روٹین کو فالو کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

دوسری جانب سدھو کی اس پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہورہی ہے کیونکہ صارفین ان کے شعور اجاگر کرنے کے اقدام کی تعریف کر رہے ہیں اور اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کر رہے ہیں۔