ملائشین ائیرچیف کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے ؟
ملائشین ائیرچیف جنرل اصغرخان نےاپنےآبائی علاقے کا دورہ کیا
پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان نے اپنے آبائی علاقے ہری پور کا دورہ کیا، رشتے داروں سے ملاقات کی، مرحومین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی۔
جنرل محمد اصغر خان نے جمعہ کو آبائی علاقے بیڑ ہری پور کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے اپنے دادا مرحوم ملک قلندر خان، چچا ملک یعقوب، کزن حافظ رمیز اور دادی کی قبروں پر حاضری دی اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان نے بتایا کہ ملائیشیا کے جنرل اصغرخان کا دورہ 2 گھنٹے پر محیط تھا ،اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ملائیشیا کی رائل ائیر فورس کے چیف محمد اصغر خان کے چچا زاد بھائی اور لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ محمد اصغر خان کے داد ملک قلندر خان قیام پاکستان سے قبل ملائیشیا گئے تھے جہاں محمد اصغر خان کے والد گوہر امان اور چچا ملک محمد یعقوب کی پیدائش ہوئی، اصغر خان کے والد گوہر امان ملائیشیا پولیس میں آفیسر رینک سے ریٹائر ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد اصغر خان کا تعلق اعوان قبیلے سے ہے، اس سے قبل وہ 2008 میں ایک ٹریننگ کے لیے کراچی آئے تھے۔
جنرل اصغر خان، جو 26 دسمبر 1965 کو سلانگور، ملائیشیا میں پیدا ہوئے، تانوال علاقے خاص طور پر گاؤں بیڑسے تعلق رکھتے ہیں، وہ مرحوم ملک قلندر کے پوتے اور گوہر امان کے بیٹے ہیں، جو دونوں اسی گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔
یہ دورہ ملائیشین ائیر چیف کے لیے گہری جذباتی اہمیت رکھتا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے آبائی جڑوں سے دوبارہ جڑنے اور اپنے خاندان کی وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی۔
جنرل اصغر خان کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے، حکومت پاکستان نے اُن کے دورے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
جنرل اصغر خان کی آبائی گاؤں آمد مکمل سرکاری پروٹوکول کے تحت ہوئی جہاں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے، جبکہ پاک فوج اور مقامی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی