اسکینڈلز

ندا یاسر کے ہاں چوتھے بچے کی آمد؟ نجومی نے حیران کردیا

ندا یاسر کے نصیب میں چار بچے ہیں

Web Desk

ندا یاسر کے ہاں چوتھے بچے کی آمد؟ نجومی نے حیران کردیا

ندا یاسر کے نصیب میں چار بچے ہیں

ندا یاسر کے نصیب میں چار بچے ہیں
ندا یاسر کے نصیب میں چار بچے ہیں

تقریباً 15 سال قبل اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے ہاں چوتھے بچے کی آمد کی نجومی نے پیشگوئی کردی۔

ندا یاسر گزشتہ کئی سالوں سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہوئی ہیں اور شادی بھی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی فیملی میں کی۔

ندا یاسر نے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں جن کے ساتھ یہ جوڑا خوشگوار زندگی گزارتا نظر آتا ہے۔

جبکہ شوبز اور کیرئیر کو اعتدال سے لے کر چلنے والے یہ دونوں فنکار  ایک دوسرے کے کیریئرز میں ہمیشہ معاون بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی  مختلف انٹرویوز کا حصہ بنے بھی نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں یاسر نواز نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پامسٹ کا ایک دلچسپ قصہ سنا دیا۔

یاسر نے بتایا ایک بار ندا کے شو میں انکی ملاقات ایک نجومی سے ہوئی جس نے خود ہی ندا کا  ذائچہ نکال کر اسے بتایا کہ آپکے نصیب میں تو تین بچے ہیں لیکن یاسر کے نصیب میں چار بچے ہیں۔

نجومی کی اس بات پریاسر نے پوچھا کہ کیا میری دو شادیاں ہونگی؟ جس پر نجومی نے کہا کہ شادی تو ایک ہی ہوگی۔

یاسر نواز کے مطابق وہ نجومی کی اس بات سے پریشان ہوگئے۔لیکن کچھ دن بعد جب انہوں نے کسی بچے کے ساتھ تصویر کھنچوائی، تو ندا نے مذاق میں  سوال  کرنا شروع کردیا کہ یہ چوتھا بچہ کس کا ہے؟

علاوہ ازیں یاسر نے اپنے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ جب وہ اپنی فٹنس پر زیادہ محنت کرتے ہیں، تو ندا کبھی کبھار ان سے مذاق میں سوال کرتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ یاسر نے حال ہی میں 12-13 کلو وزن کم کیا ہے اور یہ ان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔