سوشل میڈیا پر دھوم مچاتا ’چِل گائے’ میم آخر ہے کیا؟
یہ میم آخر آیا کہاں سے ہے اور کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟
سوشل میڈیا پر فعال لوگ آئے دن نئے ، دلچسپ اور مزاحیہ میمز کا سامنا توضرور ہی کرتے ہونگے لیکن کیا آپ لوگ ٹرینڈ کرتے اور سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ’چِل گائے’ میم سے واقف ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے آج بات کرتے ہیں کہ آخر یہ میم آیا کہاں سے اور کیوں اتنا وائرل ہورہا ہے۔
آرٹیکل کا آغاز کرنے سے قبل پہلے تو یہ جان لیں کہ آخر میم کہتے کسے ہیں اور یہ بنتے کس طرح ہیں۔
میم آخر ہیں کیا؟
میمز دراصل ثقافتی شبیہیں یا تصورات ہیں جو اکثر مزاح کے ذریعے انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتے ہیں۔ یہ تصاویر، ویڈیوز، تحریر، یا حتیٰ کہ رجحانات کی شکل میں ہو سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے جاتے ہیں۔
اور یہ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کہ یہی میمز لوگوں کو ہنسانے، سوچنے پر مجبور کرنے یا مواد کے ساتھ جُڑنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
میمز کے بنیادی عناصر:
زیادہ تر میمز مزاحیہ یا طنزیہ ہوتی ہیں۔ ان میں اکثر چالاکی اور ذہانت کے ساتھ موجودہ حالات، پاپ کلچر، یا حقیقی زندگی کے حالات پر تبصرہ کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں میمز عام طور پر تصویر یا ویڈیو کو دلچسپ اور ذہین متن کے ساتھ ملا کر تیار کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ اثر ڈال سکیں۔
میمز اس لیے بھی تیزی سے پھیلتے ہیں کیونکہ انہیں اس مزاحیہ انداز سے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ لوگ اسے نہ چاہتے ہوئے بھی شیئر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان میمز کو لوگ اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟؟؟
تو اسکا جواب کچھ اسطرح ہوسکتا ہے کہ میمز اصل میں ڈیجیٹل دور میں لطیفے، خیالات، اور رجحانات کو تخلیقی، آسان اور اکثر مزاحیہ انداز میں پھیلانے کا جدید ذریعہ ہیں اسی لیے یہ لوگوں میں زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور لوگ اسے شیئر کرنا ایک فن کے طور پر محسوس کرتے ہیں۔
وائرل میم ’چِل گائے’ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
اگر آپ بھی سوشل میڈیا کے دلدادہ ہیں تو اپنے فیڈ پر ’چِل گائے’ کا ضرور ہی سامنا کیا ہوگا، جی ہاں یہ وہی میم ہے جسکے بارے میں آج ہم بات کریں گے کہ آخر یہ میم کون ہے، کہاں سے آیا ہے، اور کیوں وہ ہمارا نیا بہترین میم سپیس بن گیا ہے۔
چلِ گائے کوئی اور نہیں بلکہ ایک ایسا پرسکون کارٹون کتا ہے جو اپنی بے حد چِل وائبز کے ساتھ مشکل حالات میں بھی ہرفن مولا اور اپنی دنیا میں مگن رہتا ہے۔
سوشل میڈیا فیڈ،ایکسپلور پیجز، اور ٹک ٹاک پر چھانے والا اس میم کارٹون کتے کو گرے لباس پہنایا گیا ہے جو چلنگ وائبز دے رہا ہے۔
نیا میم کہاں سے آیا؟
دراصل چِل گائے نامی اس میمی کتے کو انسٹاگرام یوزر ’PhilBBankss’ نے سال 2023 میں تخلیق کیا تھا اور انہوں نے اسے متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ،’میرا نیا کردار، اس کی پوری خاصیت یہی ہے کہ وہ چِل گائے ہے...’
اور اسکے بعد سے ہی یہ کارٹون آئیکون ’ڈونٹ کیئر’ انرجی کی بہترین مثال ثابت ہوا جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ زندگی بہت مختصر ہے تو لہذا ٹینشن کو دور بھگایا جائے ۔
چِل گائے کیا سبق دیتا ہے؟
دیکھا جائے تو معمولی سے ایک کارٹون کتے نے انسانوں کی کافی ساری پریشانی کا حل نکال دیا ہے۔دفتر کی ٹینشن ہو یا تعلیمی دباؤ یا پھر دیگر پریشانیاں اگر ہم بھی اب تمام تر مشکلات میں ’چل گائے’ کی انرجی کو اپنالیں اور فکر پریشانیاں چھوڑ دیں تو ہم بھی ایک آرام دہ اور پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔
کیونکہ جو لوگ زیادہ سوچنے والے یا جلد پریشان ہونے والے ہیں اُن کے لیے یہ میم صرف ایک وائب نہیں بلکہ ایک پوری ذہنیت ہے۔
اوریہ بھی کہا جاسکتاہے کہ یہ میم واقعی عالمی ہے یہ ثقافتوں، زبانوں، اور حالات سے بالاتر ہے۔ یہ صرف ایک تصویر نہیں یہ ایک مشترکہ احساس ہے، ایک خاموش اشارہ ان لوگوں کے لیے جو اسے سمجھتےہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بمقابلہ ’چل گائے’:
دوسری جانب ’چِل گائے’ میم کو سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے دیکھا جائے تو جنریشن زیڈ اسے دل و جان سے پسندکرتی نظر آرہی ہے اور نہ صرف اسے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کر رہی ہے بلکہ مزاحیہ میم سے لطف اندوز بھی ہورہی ہے۔
ایک صارف نے چل گائے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،’نہ کوئی ریلیشن شپ، نہ کوئی سیچویشن شپ، نہ کوئی بات چیت، نہ کوئی چھپ چھپ کر ملاقات، میں بس ایک چِل بندہ ہوں!’۔
ایک اور صارف نے اس مزاحیہ میم کو اس انداز میں شیئر کیا کہ،’خود سے فلم دیکھنے جا رہا ہوں کیونکہ میں ایک چِل بندہ ہوں جو سنیما کی جادوئی دنیا کا لطف اٹھاتا ہے۔ؔ
ایک اور سوشل میڈیاصارف نے لکھا کہ،’جب آپ کی ٹیم آپ کو مایوس کرتی ہے لیکن آپ ایک چِل بندے ہیں، تو اگلے اتوار دوبارہ ان کا میچ دیکھ لیتے ہیں۔’