پی ٹی آئی کا احتجاج، دلہنیا لےجانے والے باراتی رل گئے
کئی شہروں میں باراتیوں کو دلہن لے جائے بغیر نامراد لوٹنا پڑا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر کنٹینرز کے حصار میں ہیں، ان شہروں کو جانے والی تمام موٹرویز بند کردی گئی ہیں، اور موبائل انٹرنیٹ کی بندش کا بھی سامنا ہے۔
ایسے میں لاکھوں لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں کی زندگی کے خوشیوں بھرے لمحات بھی ان پابندیوں کی زد میں آکر برباد ہوگئے ہیں۔
سڑکیں بند ہونے سے کئی باراتیں پہنچ نہ سکیں اور دلہن والے انتظار کرتے رہ گئے، کئی باراتوں کو راستے سے واپس لوٹنا پڑا۔
لاہور کے بتی چوک پر ایک دولہا اپنی دلہن کو لانے میں کامیاب تو ہوگیا لیکن دولہے کی کار آگے نہ بڑھ سکی کیونکہ آگے کنٹینرز نے تمام راستہ بلاک کررکھا تھا۔
اس صورتحال میں دولہے نے گاڑی کو خیرباد کہا اور دلہن کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔
گزشتہ روز مختلف شہروں میں دولہا اور باراتیوں کی حالت اس وقت خراب ہوگئی جب بند راستے ان کو آگے بڑھنے سے روکتے رہے، مختلف مقامات پر دلہنیا لینے جانے والے نوشے میاں بھی پھنس گئے اور پیچ وتاب کھاتے رہے۔
ڈسکہ میں پل بند ہوا تو بینڈ باجے کے ساتھ باراتیوں نے سڑک پر ہی ماحول بنا لیا، خوب دھوم دھڑکا کیا اور پیدل پُل پار کر گئے۔
جہلم میں بھی راستہ نہ ملنے کی وجہ سے بارات پھنس گئی، دلہے میاں کی گاڑی ہچکولے کھاتی ہوئی بڑی مشکل سے پانی سے گزری جبکہ ویڈیو اور فوٹو میکر تو موٹر سائیکل سمیت کیچڑ میں ہی دھنس گیا۔
صادق آباد میں بھی دلہے میاں اور باراتی راستے کی تلاش میں سڑکیں ناپتے نظر آئے۔
گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان چناب ٹول پلازہ پر 2 باراتیں پھنس گئیں۔ یہ باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنس گئیں، دولہے اور باراتیوں کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان کو ایک جھوٹی بارات لیکر اسلام آباد جانے کا خیال سوجھا اور انہوں نے گاڑی کو سجایا اور اس میں ایک کارکن کو سجا کر بٹھا دیا لیکن پولیس نے اس جعلی بارات کو دھر لیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی