اننیا پانڈے کا ٹرولنگ کی وجہ سے تھراپی کرانے کا انکشاف
اداکارہ کو پہلی فلم پر ہی شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کریئر کے آغاز میں ٹرولنگ کے سبب ذہنی صحت متاثر ہونے کی وجہ سے تھراپی کا سہارا لینا پڑا تھا۔
اداکارہ کے مطابق 2019 میں کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تو انہیں اپنے کام کے لیے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنی پرفارمنس اور 'نیپو بےبی' ہونے کی وجہ سے ٹرول کی گئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹرولنگ کا ان پر بہت اثر پڑا اور انہیں ٹرولنگ اور منفی جذبات سے نمٹنے کے لیے تھراپی سے گزرنا پڑا۔
برکھا دت کے وی دی ویمن ایونٹ میں بات کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو نفرت انگیز تبصروں، منفیت اور ٹرولنگ نے ان پر کس طرح اثر ڈالا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ 'میں نے ماضی میں تھراپی کروائی ہے، اگرچہ اب اتنی باقاعدگی سے نہیں کرواتی لیکن میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتی تھی اور بہت ڈاؤن محسوس کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 'ایسا ہوتا ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر کچھ پڑھتے ہیں لیکن یہ احسااس نہیں کر پاتے کہ یہ آپ کو تاثر کررہا ہے کیوں کہ آپ کو لگتا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، میرا دن اچھا گزر رہا ہت، میں کار میں ہوں، میں مصروف ہوں'۔
اننیا نے کہا کہ میں نے تبصرے پڑھے اور نظر انداز کردیے لیکن ہفتوں بعد بھی وہی کہیں نہ کہیں میرے لاشعور میں رہتا ہے اور اس طرح کی چیزیں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'تھراپی کے ساتھ، میں صرف اپنے جذبات کو مستحکم کرنے اور اپنے خیالات کو تھوڑا بہتر انداز میں بیان کرنے میں کامیاب رہی'۔
اننیا پانڈے نے اس بارے میں بات کی کہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں جو کچھ کہا گیا اس کی وجہ سے وہ سیٹ پر جانا نہیں چاہتی تھیں'۔
انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں اتنا کچھ کہا گیا ہے کہ میں کسی ایک واقعے کا انتخاب نہیں کرسکتی کہ جب میں اپنے بارے میں کسی بیانیے کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو اس میں مجھے شدید پریشانی ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے کام شروع کیا، اپنے پہلے سال (فلموں میں)، کسی نے انسٹاگرام پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اس نے لکھنا شروع کیا کہ وہ میرے ساتھ اسکول میں تھا اور کہا کہ میں نے اپنی تعلیم اور کالج میں داخلے کے بارے میں جھوٹ بولا۔
اس پر پہلے تو مجھے ایسا لگا کہ 'کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا لیکن لوگوں نے اس پر یقین کیا… بعض اوقات مجھے ایسا محسوس ہتا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں اسکول میں تھی تو بھی مجھے جسمانی ساخت کی بنا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس وقت ہم ایک محدود حلقے میں تھے اور اب، سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا بھر میں چھوٹی سے چھوٹی آواز کو بڑھایا جا سکتا ہے، اور یہ یقینی طور پر ایک خوفناک وقت ہے'۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 25 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 41 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول اجے دیوگن کی تخلیقی صلاحیتوں پر فریفتہ