کھیل
چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی نے ICC کی نئی پیشکش بھی ٹھکرادی
پاکستان بائبرڈ ماڈل تسلیم نے کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم
چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی نے ICC کی نئی پیشکش بھی ٹھکرادی
پاکستان بائبرڈ ماڈل تسلیم نے کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم
چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل پر راضی ہونے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بھاری مالی معاوضے کی پیشکش بھی ٹھکرادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے پی سی بی کو بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کروانے پر زور دے رہا ہے۔
تاہم پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کیساتھ بھاری معاوضے کی پیشکش کو بھی ٹھکرادیا اور ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
بھارتی و پاکستانی کرکٹ بورڈ کے درمیان اِس ڈیڈلاک کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کیلئے براڈکاسٹرز کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔
دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کی مکمل میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ آج ہوسکتا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ معاملہ ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔
اس تنازع کے سبب آئی سی سی میں بھی کھلبلی مچ گئی ہےکیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ یہ ڈیڈلاک کس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو متاثر کرسکتا ہے۔
بھارت کو آئندہ برس ویمن ورلڈ کپ، سال 2026 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، سال 2029 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سال 2031 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت کے بدلے پاکستان کا بھی اِن آئی سی سی ایونٹس سے دستبردار ہونا براڈ کاسٹنگ ریونیو پر خاصہ اثر ڈالے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل2027ء تک منعقد ہونے والے کرکٹ مقابلوں کے نشریاتی حقوق 3.2 ارب ڈالرز میں فروخت کرچکی ہے۔
حکومتِ پاکستان کی موجودہ سخت پوزیشن کے بعد آئی سی سی میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر یہ تنازع بروقت حل نہ ہوا تو مستقبل کے ایونٹس اور ان کی کامیابی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours



