پاکستان

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس، رینجرز کو پیچھے دھکیل دیا

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ جاری

Web Desk

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس، رینجرز کو پیچھے دھکیل دیا

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین اسلام آباد میں تعینات رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے۔

سینئر صحافی حامد میر نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر ڈی چوک کی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین ڈی چوک کے قریب کھڑے کنٹینر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار انہیں کنٹینرز سے نیچے اترنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

ویڈیو سے قبل حامد میر نےڈی چوک کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر تلے کنٹینرز بیچ راستے میں رکھ کر مظاہرین کو پیش قدمی سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ کنٹینر کے اوپر بھی پاک فوج کے اہلکار تعینات تھے۔

(فوٹو: ایکس)
(فوٹو: ایکس)

ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں فوج تعینات

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

'سوشل میڈیا سے پرہیز، اسلام باد پہنچ کر ہی اعلان کریں'

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پارٹی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے تک سوشل میڈیا سے پریز کرنے کی ہدایت دیدی۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

حماد اظہر نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر لکھا کہ پنجاب بھر سے اکثر کارکنان اور ٹکٹ ہولڈر آج اپنے شہروں سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور اسلام آباد کے راستے میں ہیں۔ جو اب تک نہیں نکلے وہ اکیلی اکیلی گاڑی کو ناکوں سے گزاریں یا متبادل کچے راستے اپنائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سفر کے دوران سوشل میڈیا سے پرہیز کریں اور اسلام باد پہنچ کر ہی اعلان کریں۔

تازہ ترین