انفوٹینمنٹ

ریحام نے ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

'جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی اپنی بیٹیوں کو بھی دے رہی ہوں، ریحام خان

Web Desk

ریحام نے ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

'جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی اپنی بیٹیوں کو بھی دے رہی ہوں، ریحام خان

ہانیہ نے ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے شوبز میں قدم رکھا۔
ہانیہ نے ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے شوبز میں قدم رکھا۔

پاکستانی مشہور خاتون اینکر ریحام خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بھی بتادی۔

ریحام خان اپنی دوٹوک باتوں اور ایک سے زائد شادیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پاکستانی فلم 'جانان' کی پروڈکشن کا سہرا بھی ریحام خان کے سر جاتا ہے جس نے شوبز کی دنیا میں ہانیہ عامر کو متعارف کروایا۔

اس فلم سے ڈیبیو دینے کے بعد ہانیہ عامر آہستہ آہستہ کامیابی کی منازل طے کرتی چلی گئیں اور آج نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سپر اسٹار قرار دی جاتی ہیں۔

رواں سال ریحام خان نے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کے بارے میں بات کی تھی جہاں وہ انکے مشہور ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' میں نبھائے گئے کردار شرجینا کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مشورہ بھی دیتی دکھیں کہ ہانیہ عامر فی الحال کرئیر پر توجہ مرکوز رکھیں اور شادی نہ کریں۔

اب ریحام خان نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ آخر دیا کیوں؟

ریحام خان نے کہا کہ 'ابھی میرے بیان کے بعد لوگوں نے مجھے کہا کہ خود تو شادیاں کرتی رہتی ہے اور ہانیہ کو شادی کرنے سے منع کر رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی تب کریں جب آپ کو لگے کہ آپکو زندگی میں ایک ساتھی کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'آج کل جیسے لڑکی 20 یا 30 کی عمر کو پہنچتی ہیں تو بائیولوجیکل کلاک ٹک ٹک کرنے لگتی ہے اور والدین کی طرف سے پریشر اور پابندیاں شروع ہوجاتی ہیں تو لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شوہر کے پاس جاؤنگی تو آزادی مل جائیگی جبکہ ایسا نہیں ہوتا'۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ 'جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی اپنی بیٹیوں کو بھی دے رہی ہوں کہ پہلے کرئیر بناؤ خود کو مضبوط بناؤ اور پھر شادی کا سوچو شادی تب کرو جب ایسا لگے کہ ہاں سامنے والے شخص کے ساتھ آگے کی زندگی گزاری جاسکتی ہے'۔

تازہ ترین