خواتین کیلئے سب سے غیر محفوظ مقام ان کا گھر، UN رپورٹ
گزشتہ برس 85 ہزار خواتین رشتہ داروں یا قریبی ساتھی کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔
اقوامِ متحدہ نے خواتین کے گھر کو ہی ان کے لیے سب سے خطرناک مقام قرار دے دیا۔
صنفی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں ہر روز اوسطاً 140 خواتین اور لڑکیوں کو ان کے قریبی ساتھی یا قریبی رشتہ دار نے قتل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں دنیا بھر میں ہلاک ہونے والی 85 ہزار خواتین اور لڑکیوں میں سے تقریباً 60 فیصد کسی قریبی ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہوئیں۔
یہ 36 صفحات پر مشتمل رپورٹ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منانے کے لیے (PDF) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) نے شائع کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین اور لڑکیاں ہر جگہ صنفی بنیاد پر تشدد کی اس انتہائی شکل سے متاثر ہوتی رہتی ہیں اور کوئی بھی خطہ اس سے مستثنیٰ نہیں ہے لیکن گھر عورتوں اور لڑکیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ ہے۔
افریقہ وہ خطہ ہے جہاں گزشتہ سال خواتین کی سب سے بڑی تعداد،ایک اندازے کے مطابق 21,700 خواتین اور لڑکیاں کسی قریبی ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئی۔
اس کے بعد براعظم ایشیا خواتین کے خلاف جرائم کے لحاظ سے سرِ فہرست ہے جہاں گزشتہ برس 18 ہزار 500 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
جس کے بعد براعظم امریکا میں 8 ہزار 300، یورپ میں 2 ہزار 300 اور اوشیانا میں 300 خواتین کو قتل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکا میں نجی سطح پر خواتین کا جان بوجھ کر قتل زیادہ تر قریبی ساتھیوں کے ہاتھوں ہوا، اس کے برعکس اکثر مردوں کا قتل گھروں اور خاندان کی حدود سے باہر کے لوگ کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خواتین (یو این ویمن) کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نجی اور گھریلو زندگی میں جہاں خواتین کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے، وہیں وہ جان لیوا تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِس رپورٹ کے اعداد و شمار تو صرف ایک جھلک ہیں کیونکہ تمام خواتین کی ہلاکتوں کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں